لاہور: پاکستان ٹیم کے سابق آل راؤنڈر محمد حفیظ نے بالی وڈ کے سپر اسٹر شاہ رخ خان کی جانب سے ملنے والے تحفے کو آج تک اپنے گھر میں سجا رکھا ہے۔
قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور آل راؤنڈر محمد حفیظ نے ایک انٹر ویو کے دروان بتایا کہ میری کامیابی پر آج تک مجھے جتنے بھی ایوارڈز ملے ہیں وہ سب میرے پاس محفوظ ہیں۔
انہوں نے کہا کہ جب بھی میں ان ایوارڈز کو دیکھتا ہوں تو مجھے فخر محسوس ہوتا ہے کہ میں نے پاکستان کے لیے کھیلتے ہوئے اتنے ایوارڈز حاصل کیے۔
پروفیسر کا کہنا تھا کہ میری شروع سے ہی خواہش تھی کہ پاکستان کے لیے ہمیشہ ایسی پرفارمنس دوں جس سے ٹیم کو فائدہ پہنچے۔
سابق آل راؤنڈر محمد حفیظ نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ جب انڈین پریمیئر لیگ( آئی پی ایل) کا پہلا سیزن کھیلا تھا تو کلکتہ نائٹ رائڈرز کے اونر شاہ رخ خان نے تمام کھلاڑیوں کو نائٹ شکل کی ایک سووینئر دی تھی وہ بھی میرے پاس محفوظ ہے۔