منگل, مارچ 25, 2025
اشتہار

اس ویڈیو میں ایسا کیا ہے جس نے صارفین کی نیندیں اڑا دیں

اشتہار

حیرت انگیز

سوشل میڈیا پر آئے روز نئی اور منفرد ویڈیوز وائرل ہوتی رہتی ہیں لیکن اس مرتبہ جن مناظر کے چرچے ہیں وہ کئی صارفین کے لیے خوف ناک ثابت ہوئے۔

دنیا بھر میں مقبول مختصر ویڈیو شیئرنگ ایپ ٹک ٹاک پر خاتون نے ویڈیو پوسٹ کی جس میں وہ اپنی لمبی اور مصنوعی ناخنوں کو اتارتے ہوئے نظر آرہی ہیں، اس دوران لڑکی کے پیچھے کوئی ‘پراسرار’ شے دیکھی گئی۔

صارفین ویڈیو دیکھ کر ورطہ حیرت میں ڈوب گئے کیوں کہ انہیں خاتون کے پیچھے چلتا ہوا ‘بھوت’ نظر آیا۔ کئی لوگ خوف زدہ ہوکر کہنے لگے یہ غیرشناخت شدہ کوئی مخلوق ہے۔

متعدد صارفین نے کومنٹ میں لکھا کہ خاتون کے پیچھے کوئی بھوت آکر کھڑا ہوا ہے۔ ویڈیو کو دیکھ کر ایسا گمان ہوتا ہے گویا کسی کی پرچھائی چل رہی ہے تاہم ماریہ نامی لڑکی نے بعد میں وضاحت پیش کردی۔

انہوں نے تمام صارفین کے خیالات کو غلط قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ کوئی بھوت نہیں بلکہ میرا منگیتر ہے جو کسی کام کی غرض سے وہاں سے چلتے ہوئے نظر آئے۔

@mooyahyah

Full video of my most recent set 💙 I’m going to redo her though 😂 #longnails

♬ original sound – mariyah may

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں