The news is by your side.

Advertisement

سابقہ منگیتر کو بلیک میل کرنے والے نوجوان گرفتار

سوشل میڈیا پر تصاویر سے سابقہ منگیتر کو بلیک میل کرنے والے نوجوان کو گرفتار کر لیا گیا۔

وفاقی تحقیقاتی ادارے ایف آئی اے سائبرکرائم نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو حیدرآباد سے ‏گرفتار کر کے تحقیقات شروع کر دی ہیں۔ ‏

ایڈیشنل ڈائریکٹر عمران ریاض کے مطابق ملزم ایاز کےخلاف لڑکی کے بھائی نے شکایت درج ‏کروائی تھی کہ ملزم نازیبا تصاویر ایڈٹ کرکے وائرل کررہا تھا۔

انہوں نے بتایا کہ ملزم کے قبضے سے موبائیل فون اور ریکارڈ ضبط کیا گیا ہے، ملزم سے تفتیش کی ‏جارہی ہے۔

سائبر کرائم ایکٹ میں پہلی سزا

اسپیشل جج سینٹرل راولپنڈی (ایف آئی اے کی خصوصی عدالت) راجہ غضنفر علی خان نے خاتون ‏کی قابل اعتراض تصاویر اور ویڈیو سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کرنے اور خواتین کو بلیک میل کرنے کے ‏مقدمہ میں نامزد ملزم کو7سال قید سخت اور90ہزار روپے جرمانے کی سزا سنائی۔

ایف آئی اے سائنر کرائم ونگ گزشتہ سال24جون کو جواں سال خاتون کے والد کی درخواست پر” ‏پریونشن آف الیکٹرانک کرائم ایکٹ“(پی ای سی اے)2016کی دفعہ 20،21اور24کے علاوہ تعزیرات ‏پاکستان کی دفعہ109کے تحت مقدمہ نمبر 32درج کر کے افضال احمد نصیر نامی ملزم کو گرفتار کیا ‏تھا۔

ملزم مذکورہ خاتون کی قابل اعتراض تصاویر اور ویڈیوز فیس بک، میسنجر اور واٹس ایپ سمیت ‏سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کرکے بلیک میل کرتا تھا۔

Comments

یہ بھی پڑھیں