اتوار, دسمبر 8, 2024
اشتہار

ورلڈ کپ فائنل سے قبل، میچ کے درمیان اور اختتام پر کیا کچھ ہوگا؟

اشتہار

حیرت انگیز

آئی سی سی ورلڈ کپ کا فائنل آج احمد آباد میں بھارت اور آسٹریلیا کے درمیان کھیلا جا رہا ہے بڑے مقابلے کے دوران میچ سے قبل، درمیان اور اختتام پر کئی تقریبات کا انعقاد کیا جائے گا۔

دنیائے کرکٹ کا سب سے بڑا میلہ آئی سی سی ون ڈے ورلڈ کپ ڈیڑھ ماہ تک جاری رہنے کے بعد آج اختتام پذیر ہوگا۔ فائنل میچ میزبان بھارت اور آسٹریلیا کے درمیان کھیلا جائے گا۔ بڑے مقابلے سے قبل اسٹیڈیم میں موجود ایک لاکھ 30 ہزار تماشائی رنگا رنگ اختتامی تقریب اور ایئر شو سے بھی محظوظ ہوں گے۔

اختتامی تقریب کو موسیقی کا تڑکہ لگایا جائے گا جب کہ پریتم چکر ورتی اور جونیتا گاندھی ڈانسرز کے ساتھ پُرفارم کریں گے جس کے لیے میچ سے ایک روز قبل اسٹیڈیم میں ریہرسل بھی کی گئی۔

- Advertisement -

اس سے قبل بھارتی فضائیہ کی جانب سے ایئر شو کا بھی انعقاد کیا جائے گا جس کی کئی روز سے تیاریاں جاری ہیں۔

ورلڈ کپ کے سب سے بڑے میچ کو دیکھنے کے لیے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی سمیت مختلف ممالک کے کرکٹ بورڈز کے اعلیٰ عہدیدار اور بالی ووڈ اسٹارز اسٹیڈیم آئیں گے۔

اننگ بریک کے درمیان تمام ورلڈ کپ فاتح کپتانوں کے اعزاز میں تقریب بھی سجائی جائے گی جب کہ ڈرنکس بریک کے دوران لائٹ پراجیکشن سے اسٹیڈیم جگمگائے گا اور ڈرون شو بھی ہوگا۔

دنیائے کرکٹ کا نیا حکمران بھارت یا آسٹریلیا؟ فیصلہ آج ہوگا

میچ کے بعد اختتامی تقریب اور نئے عالمی چیمپئن کو ٹرافی دینے کے بعد شاندار آتش بازی کا مظاہرہ بھی کیا جائے گا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں