تازہ ترین

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان مکمل کرکے واپس روانہ

کراچی: ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان...

اکشے کمار ایک دن کیلیے وزیر اعظم بن کر کیا کریں گے؟

ممبئی: بالی وڈ کے سپر اسٹار المعروف ”کھلاڑی“ اکشے کمار نے ایک دن کے لیے بھارت کا وزیر اعظم بنائے جانے کے سوال پر دلچسپ جواب دیا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق اکشے کمار اپنی دو روز بعد ریلیز ہونے والی فلم ”سمراٹ پرتھوی راج“ کی تشہیر میں مصروف ہیں اور حال ہی میں اداکار اور فلم کے ڈائریکٹر کو ایک تقریب میں مدعو کیا گیا۔

مزید پڑھیں: ریلیز سے چند دن قبل اکشے کمار کی فلم کا نام تبدیل

تقریب میں اکشے کمار سے سوال کیا گیا کہ اگر آپ ایک دن کے لیے بھارت کے وزیر اعظم بن جاتے ہیں تو آپ کیا کام کریں گے؟

اس کے جواب میں اداکار نے کہا کہ میں وزیر اعظم کے منصب کے لیے بنا ہی نہیں ہوں، میں اپنی چھوٹی سی دنیا میں بہت خوش ہوں، ہمارے وزیر اعظم نریندر مودی بہت کام کرتے ہیں۔

اکشے کمار نے کہا کہ میرا نہیں خیال کہ میں وزیر اعظم بن کر ایک دن میں تھوڑا سا بھی کام کر سکتا ہوں، میں صرف اپنے لیے کام کر سکتا ہوں، پورا ملک نہیں سنبھال سکتا۔

مزید پڑھیں: ”موقع ملا تو اکشے کمار کی ان چیزوں کو چرا لوں گا“

اکشے کمار بھارت سمیت دنیا کے دیگر ممالک میں اپنی بہترین اداکاری کی وجہ سے جانے جاتے ہیں۔ اداکار کی تاریخ پر مبنی فلم ”سمراٹ پرتھوی راج“ باکس آفس پر دھوم مچانے کے لیے تیار ہے۔ فلم 3 جون کو سنیما گھروں میں نمائش کے لیے پیش کی جائے گا۔

ریلیز سے چند دن قبل اکشے کمار کی فلم کا نام تبدیل

Comments

- Advertisement -