تازہ ترین

انسٹاگرام کی سروس کام نہ کرنے کی صورت میں کیا ہوگا؟ انتظامیہ کا بڑا فیصلہ

نیویارک : فیس بک انتظامیہ نے صارفین کو ایکٹیویٹی فیڈ پر تیکنیکی خامی یا سروسسز مسائل میں خامی سے آگاہ کرنے کےلیے نئے فیچر پر کام شروع کردیا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق انسٹاگرام کی جانب سے اس فیچر کو بنانے کا فیصلہ گزشتہ دنوں انسٹاگرام، فیس بک اور واٹس ایپ کی بندش کے بعد ٹوئٹر پر شکایتوں کے انبار لگنے کے بعد کیا گیا ہے۔

انسٹاگرام کے اس فیچر کے مارکیٹ میں آنے کے بعد ایپ کی بندش اور مسئلہ حل ہونے کا میسج خود انسٹاگرام کی جانب سے صارفین کے پاس آئے گا۔

اس حوالے سے انسٹاگرام انتظامیہ نے کہا ہے کہ ہم ہر بار سروس کے متاثر ہونے پر آگاہ نہیں کریں گے مگر جب ہم دیکھیں گے کہ لوگ الجھن کے شکار ہیں اور جواب چاہتے ہیں تو ہم تعین کریں گے ہم کس طرح معاملات واضح کرنے میں ان کی مدد کرسکتے ہیں۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق اس فیچر کی آزمائش امریکا میں جاری ہے، جلد ہی اسے دیگر صارفین کیلئے بھی پیش کردیا جائے گا۔

غیر ملکی میڈیا کا کہنا ہے کہ اس کے ساتھ ہی انسٹاگرام ایک اکاؤنٹ اسٹیٹس نامی ٹول بھی متعارف کرا رہا ہے، جس کی مدد سے صارفین رپورٹ ہونے والی پوسٹ اور مواد سے آگاہ ہوسکیں گے۔

یہ ٹول صارف کو بتائے گا کہ کب آپ سوشل میڈیا نیٹ ورک کے اصولوں کی خلاف ورزی کررہے ہیں اور آپ کے اکاؤنٹ پر پابندی کا خطرہ تو نہیں ہے۔

خیال رہے کہ 4 اکتوبر کو انسٹاگرام، فیس بک اور واٹس ایپ کی سروسز 7 گھنٹے تک معطل رہی تھیں، جس نے دنیا بھر کے صارفین کو شدید اضطراب میں مبتلا کردیا تھا۔

Comments

- Advertisement -