تازہ ترین

ملک میں معاشی استحکام کیلئےاصلاحاتی ایجنڈےپرگامزن ہیں، محمد اورنگزیب

واشنگٹن: وزیرخزانہ محمد اورنگزیب کا کہنا ہے کہ ملک...

کچے کے ڈاکوؤں کو اسلحہ فراہم کرنیوالے 3 پولیس افسران سمیت 7 گرفتار

کراچی : پولیس موبائل میں جدید اسلحہ سندھ اسمگل...

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

بل گیٹس آج کل کیا کررہے ہیں؟ جان کر آپ بھی داد دینے پر مجبور ہوجائیں گے

مائیکرو سافٹ کے شریک بانی بل گیٹس آج کل انسانی حیات کو لاحق ایک بڑے مسئلے کو حل کرنے کی کوشش کرنے میں مصروف عمل ہیں۔

یہ خبر خود بل گیٹس نے ایک بلاگ پوسٹ کے زریعے شیئر کی، انہوں نے بتایا کہ وہ گذشتہ چند برسوں کے دوران چند عجیب وغریب کام سرانجام دینے میں مصروف عمل رہے، جیسے انسانی فضلے سے بنے پانی کو پیا، انسانی فضلے سے بھرے جار کے ساتھ اسٹیج پر گیا اور ٹوائلٹ کی بو سونگھی۔

مائیکرو سافٹ کے بانی نے بتایا کہ میرے اس کام پر کچھ افراد نے قہقہے لگائے مگر میرا مقصد لوگوں کے اس مسئلے کو حل کرنا ہے جو تین ارب 60 کروڑ افراد کو متاثر کرتا ہے اور وہ مسئلہ نکاسی آب کا بوسیدہ نظام ہے۔

یہ بھی پڑھیں: واٹس ایپ نے صارفین کی دلی ‘خواہش’ پوری کردی

انہوں نے خوشخبری سنائی کہ دنیا بھر کے سائنسدانوں اور ماہرین کی مہربانی سے ہم امراض اور بیماریوں کی روک تھام کے لیے نئے حل کے قریب پہنچ چکے ہیں۔

بل گیٹس کے نئے بلاگ کے مطابق اس مسئلے کی روک تھام کے لیے ایسے اسمارٹ ٹوائلٹس کی ضرورت ہے جن کے لیے نکاسی آب کے نظام کی ضرورت نہیں ہوگی۔

ان کا کہنا تھا کہ حالیہ تخمینے کے مطابق ہیضہ اور نکاسی آب سے جڑے دیگر امراض کے باعث 5 سال سے کم عمر 5 لاکھ بچے ہر سال ہلاک ہوتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اگلے مرحلے میں ہم تمام بہترین آئیڈیاز کے ذریعے کم لاگت کے ٹوائلٹ تیار کریں گے۔

یاد رہے کہ انہوں نے اس مسئلے پر شعور اجاگر کرنے کے لیے 2018 میں بیجنگ میں ہونے والی ایک کانفرنس کے دوران انسانی فضلے سے بھرے جار کے ساتھ اسٹیج پر تقریر کی تھی۔

Comments

- Advertisement -