اتوار, مارچ 23, 2025
اشتہار

کھانا پکانے کے غلط طریقے سے بچیں

اشتہار

حیرت انگیز

کیا آپ جانتے ہیں کہ اگر کھانا غلط طریقے سے پکایا جائے تو کھانے کی ساری غذائیت ضائع ہو جاتی ہے؟ اس لیے کھانا پکاتے وقت درج ذیل باتوں کا خیال رکھیں، کیوں کہ صحت بخش کھانا اچھی صحت کے لیے بہت ضروری ہوتا ہے۔

اس کے علاوہ کھانا کھاتے وقت بھی چند ایسی باتیں ہیں جن پر توجہ دینا چاہیے، کیوں کہ ان باتوں پر عمل کرنے سے آپ کی صحت پر مثبت اثرات مرتب ہوں گے۔

سبزیوں کو زیادہ نہ پکائیں

اگر آپ سبزیوں کو بہت زیادہ پکائیں گے تو اس سے اس کی غذائیت ضائع ہو جائے گی، اس لیے سبزیاں زیادہ پکانے سے گریز کریں، لیکن یہ خیال بھی رکھنا چاہیے کہ سبزیاں کچی بھی نہ ہوں، ایک اور اہم بات یہ ہے کہ اگر آپ پکاتے وقت سبزی میں بہت زیادہ پانی ڈالیں گے تو اس سے بھی اس کی غذائیت ضائع ہو سکتی ہے۔

ادرک کا استعمال

ادرک کو اگر توے پر بھون کر سیندھا نمک لگا کر کھایا جائے تو اس سے بھوک بڑھ جاتی ہے اور ہاضمہ درست رہتا ہے، پیٹ سے متعلق بیماریاں عام ہو رہی ہیں، ایسے میں اس نسخے پر عمل کرنا مفید ہے۔

تازہ کھانا

بیمار پڑنے سے بچنے کے لیے تازہ اور گرم کھانا کھانے کی عادت ڈالیں، اس سے ہاضمہ درست رہتا ہے، اور کھانا کھانے سے قبل ہاتھوں کو اچھی طرح دھوئیں اور پانی اُبال کر پئیں۔

شہد یا گڑ؟

طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ شہد کی جگہ گڑ کھائیں یہ اچھی صحت کے لیے ضروری ہے، اور میدے کی جگہ پسے ہوئے آٹے سے تیار روٹیاں کھائیں، دلیہ بھی صحت کے لیے بہت مفید ہے۔

کم کھانا

آپ کو جتنی بھوک لگتی ہے، ہمیشہ سے اس سے تھوڑا کم ہی کھایا کریں، اس طرح کھانا آسانی سے ہضم ہو سکے گا اور ضروری غذائیت جسم میں جذب ہو سکے گی۔ بار بار نہ کھائیں، ایک کھانے کے کم از کم 2 گھنٹے بعد کھائیں۔ ہلکی پھلکی بھوک لگنے پر خشک میوہ جات کھائیں اور قدرتی مشروبات پئیں۔

مختلف چیزیں ملا کر کھانا

پھلوں کے ساتھ دودھ نہ پئیں، ٹھنڈی دہی کے ساتھ گرم گرم پراٹھا نہ کھائیں، دودھ کے ساتھ کوئی نمکین چیز نہ کھائیں، پھل کھانے کے فوراً بعد پانی نہ پئیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں