The news is by your side.

Advertisement

کراچی کی صورتحال کیا ہونے والی ہے 2 سال پہلے بتادیا تھا، علی زیدی

کراچی : وفاقی وزیر علی زیدی نے کراچی کی بدحالی کے حوالے سے کہا ہے کہ شہر قائد میرا شہر ہے، میں یہاں کےلیے کچھ کرنا چاہتا ہوں، 2 سال پہلے کہا تھا کہ کراچی کی کیا صورتحال ہونے والی ہے۔

وفاقی وزیر برائے بحری امور علی زیدی نے شدید بارشوں کے بعد شہر قائد ابتر صورتحال سے متعلق ہے کہ مجھے کی آواز بننا ہے اور اس کےلیے آواز اٹھاتا رہوں گا، کراچی کے پوش علاقوں میں رہنے والوں کے گھروں میں بھی پانی چلا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ میں دو سال سے کراچی کے حالات پر شور مچا رہا ہوں، ہم نے گزشتہ سال نالے صاف کیے تھے۔

علی زیدی کا کہنا تھا کہ درخواست کروں گا کہ کمیٹی کی میٹنگ کے بجائے ایکشن پر آجائیں، یہ وقت کمیٹیوں کا نہیں ایکشن لینے کا ہے، بدین اور حیدر آباد میں بھی کراچی جیسا ہی حال ہے۔

وفاقی وزیر بحری امور کا مزید کہنا تھا کہ جب تک مشاورت میں فیصلے کریں گے تب تک کمیٹی کا حصّہ رہوں گا، کمیٹی کمیٹی بہت کھیل لی ہے اب کام کرنے کا وقت ہے۔

Comments

یہ بھی پڑھیں