تازہ ترین

کچے کے ڈاکوؤں کو اسلحہ فراہم کرنیوالے 3 پولیس افسران سمیت 7 گرفتار

کراچی : پولیس موبائل میں جدید اسلحہ سندھ اسمگل...

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

سعودی عرب میں آج کیا ہونے جارہا ہے؟

ریاض: سعودی عرب میں آج خلیجی تعاون کونسل(جی سی سی) کا اہم اجلاس منعقد ہوگا۔

عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق خلیجی تعاون کونسل کا اجلاس آج سعودی عرب میں منعقد ہونے جارہا ہے، اس اہم بیٹھک میں خلیجی ممالک کے درمیان تعلقات سمیت دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

دنیا بھر کی طرح خلیجی ممالک کو بھی وبا کی صورت حال کا سامنا ہے، ممکنہ طور پر جی سی سی اجلاس میں کورونا کے حوالے سے بھی بات چیت کی جائے۔

No breakthrough with Qatar expected at GCC Summit: Sources | Al Arabiya  English

رپورٹ کے مطابق قطر کے امیر شیخ تمیم جی سی سی اجلاس میں شرکت کریں گے۔ خیال رہے کہ 4سال بعد سعودی عرب نے قطر کے لیے اپنی سرحدیں کھولنے کا فیصلہ کیا ہے۔

سعودی ولی عہد اور امیرقطر کا بڑا فیصلہ

قبل ازیں محمد بن سلمان اور امیر قطر شیخ تمیم کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ ہوا، اس دوران امیر کویت کی تجویز پر سعودی عرب اور قطر کے درمیان سرحدیں کھولنے کا فیصلہ کیا گیا۔

بری، بحری اور فضائی سرحدیں کھولنے کے فیصلے پر عمل درآمد آج رات سے شروع ہوجائے گا۔

Comments

- Advertisement -