تازہ ترین

ایرانی صدر کی مزار اقبال پر حاضری، پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی

لاہور: ایران کے صدر ابراہیم رئیسی کی لاہور آمد...

پاک ایران سرحد پر باہمی رابطے مضبوط کرنے کی ضرورت ہے، آرمی چیف

راولپنڈی: آرمی چیف جنرل عاصم منیر کا کہنا ہے...

پی ٹی آئی دورِحکومت کی کابینہ ارکان کے نام ای سی ایل سے خارج

وفاقی حکومت نے پی ٹی آئی دورِحکومت کی وفاقی...

تعلیمی اداروں کیساتھ کیا ہونے جارہا ہے؟ سعودی وزارت تعلیم نے بتادیا

ریاض : آن لائن تعلیم جاری رکھنے کی شاہی منظوری کے بعد سعودی وزارت تعلیم نے کہا ہے کہ آئندہ ڈھائی ماہ تک تمام تعلیمی ادارے آن لائن ہوجائیں گے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق خلیجی ریاست سعودی عرب کے وزارت تعلیم کی جانب سےجاری بیان میں آئندہ 10 ہفتوں تک تمام تعلیمی اداروں کے آن لائن ہونے کی نوید سنائی ہے۔

وزارت تعلیم کا کہنا ہے کہ یہ فیصلہ طالب علموں کی صحت کو ملحوظ خاطر رکھتے ہوئے فیصلہ کیا گیا ہے تاہم اس سارے عمل کی نگرانی کی جائے گی اور صورتحال کا بھی جائزہ لیا جائے گا جس کے لیے وزارت تعلیم اور صحت کی مشترکہ کمیٹی تشکیل دے دی گئی ہے۔

پرائمری سکولوں کے طلبہ کی کلاسیں دوپہر 3 بجے سے شروع ہوں گی اور اس کے بعد کے مراحل کے طلبہ کی کلاسیں صبح 9 سے ہوں گی جبکہ یونیوسٹیز، کالجز اور انسٹی ٹیوٹس میں جہاں پریکٹل کی ضرورت ہوگی وہاں طلبہ تمام احتیاطی تدابیر کیساتھ تعلیمی مرکز میں حاضر ہوں گے۔

Comments

- Advertisement -