تازہ ترین

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان مکمل کرکے واپس روانہ

کراچی: ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان...

پاک ایران تجارتی معاہدے پر امریکا کا اہم بیان آگیا

واشنگٹن : نائب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا...

کے4 منصوبے سے بھی ترستے کراچی کو پانی نہیں مل سکے گا

پانی کو ترستے کراچی کے شہریوں کو کے4 منصوبے...

جاپان اومیکرون سے نمٹنے کے لئے کیا کرنے جارہا ہے؟

ٹوکیو: جاپان نے کرونا کی ذیلی قسم ‘اومی کرون’ سے نمٹنے کے حکمت عملی ترتیب دے دی ہے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق حکومت جاپان نے کرونا کی متغیر قسم اومیکرون سے شہریوں کو بچانے کے لئے فوری طور پر ویکسی نیشن عمل شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

حکام کے مطابق پہلے پہل یہ منصوبہ تھا کہ وہ شہری جو کرونا سے بچاؤ کی دو خوراکیں حاصل کرچکے انہیں اکتوبر میں بوسٹر ڈوز لگائی جائیں تاہم کرونا کی ساتویں لہر کے باعث اب اس مہم کو ستمبر میں شروع کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

جاپان کے وزیر صحت نے غیر ملکی میڈیا سے گفتگو میں بتایا کہ ویکسین بنانے والی کمپنیوں کے ساتھ ہم آہنگی ہوگئی تو ویکسی نیشن کا عمل جلد شروع کردیا جائے گا،اس سلسلے میں کام تیزی سے جاری ہے۔

یہ بھی پڑھیں: چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک میں کرونا کے 170 کیسز

وزیر صحت کاتو کاتسُونوبُو نے مزید کہا کہ فوری منصوبہ یہ ہے کہ اٹھارہ سال یا اس سے زائد عمر کے لوگوں کو اومی کرون ویکسین کے ٹیکے لگائے جائیں،کیونکہ عوام کو اسی کی توقع ہے۔

واضح رہے کہ ادویات ساز ادارے فائزر اور موڈرنا پہلے ہی اومی کرون کے بُوسٹر ٹیکوں کی منظوری کیلئے درخواستیں جمع کراچکی ہیں۔

Comments

- Advertisement -