تازہ ترین

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

سعودی عرب کیا کرنے جارہا ہے؟

ریاض: سعودی عرب آئندہ دو برسوں کے دوران ریکروٹنگ ایجنسیوں کی تعداد کم کرکے 500 کردے گا۔

عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق سعودی وزارت افرادی قوت و سماجی بہبود کا کہنا ہے کہ مملکت میں آئندہ 2 سالوں کے دوران ریکروٹنگ ایجنسیوں کی تعداد 1500 سے کم کرکے500 کردی جائے گی۔

وزارت افرادی قوت نے بتایا کہ ریکروٹنگ ایجنسیوں کو تعداد کم کرکے ریکروٹنگ کمپنیوں میں تبدیل کیا جائے گا۔

سعودی عرب میں وبا کے پیش نظر دیگر شعبوں کی طرح ریکروٹنگ کا سیکٹر بھی متاثر ہوا، کمپنیوں اور ایجنسیوں نے بھاری مالی نقصان اٹھایا ہے۔

دوسری جانب ذرائع نے کہا ہے کہ ریکروٹنگ کمپنیوں نے خسارے کا مسئلہ بانی شیئر ہولڈرز کے سامنے رکھا ہے۔

خیال رہے کہ مملکت میں ریکروٹنگ ایجنسیوں کو ٹکٹ مہنگے ہونے، جرمانے اور فیسیں واپس کرنے سمیت مسائل کے باعث زیادہ مشکلات اور معاشی نقصان کا سامنا کرنا پڑا۔

Comments

- Advertisement -