منگل, دسمبر 3, 2024
اشتہار

بٹوے کو پینٹ کی پچھلی جیب میں‌ رکھنے کا بڑا نقصان

اشتہار

حیرت انگیز

اکثر مرد والٹ کو اپنی پینٹ کی پچھلی جیب میں رکھتے ہیں لیکن یہ عادت انہیں ایک خطرناک مرض میں مبتلا کرسکتی ہے۔

طب کے میدان میں آئے دن ہونے والی تحقیقات سے ہمیں آگاہی ملتی رہتی ہے کہ کون سے روزمرہ کے معمولات زندگی ہماری صحت کیلیے نقصان دہ ہیں یا فائدہ مند یا ایسا کون سا عمل ہے جس کو ترک کرکے ہم اپنی صحت کو برقرار رکھ سکتے ہیں۔

ہمارے معاشرے میں مردوں کی بڑی تعداد پینٹ شرٹ پہنتی ہے اور جو افراد اپنے ساتھ والٹ رکھتے ہیں تو اس کا ٹھکانہ ان کی پتلون کی پچھلی جیب ہی ہوتا ہے تو ہوشیار ہوجائیں کہ اگر آپ بھی بھاری والٹ کو اپنی پچھلی جیب میں رکھنے کے عادی ہیں تو یہ عادت آپ کو مستقبل میں کمر کے مستقل درد میں مبتلا کرسکتی ہے۔

- Advertisement -

ماہرین کے مطابق عام زبان میں اس مرض کو والٹ شیاٹیکا کہا جاتا ہے اور اس مرض میں خواتین کے مقابلے میں مردوں کے مبتلا ہونے کی شرح زیادہ ہے بالخصوص وہ افراد جو طویل عرصے سے والٹ کو اپنی پینٹ کی پچھلی جیب میں رکھ کر سفر کرتے ہیں اس سے دوران سفر ان کی کمر کی نسوں پر زور پڑتا ہے۔

اس عادت کا شکار افراد نسوں پر پڑنے والے اس زور کے باعث صرف شدید کمر درد ہی نہیں بلکہ پیر کے نچلے حصوں، ٹخنوں میں شدید تکلیف کا بھی شکار ہوسکتے ہیں۔

طرز زندگی میں تبدیلی کے باعث کمر درد یوں تو ایک عام مرض بنتا جارہا ہے لیکن اگر آپ بھی اپنی پینٹ کی جیب میں والٹ رکھتے ہیں تو احتیاطی تدابیر کے طور پر بیٹھنے سے قبل والٹ کو پچھلی جیب سے نکال کر آپ اس بیماری کے خدشے کو کم کرسکتے ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں