The news is by your side.

Advertisement

ملک میں سونے کی نئی قیمت کیا رہی؟

کاروباری ہفتے کے دوسرے روز ملک میں سونے کی قیمت میں 50 روپے فی تولہ اضافہ ریکارڈ کیا ‏گیا۔

اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق آل پاکستان جیولرز مینو فیکچررز ایسوسی ایشن محمد ارشد ‏‏کا کہنا ہے کہ ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت 50 روپےاضافے کے بعد ایک لاکھ 10 ہزار 750 ‏‏روپے ہوگئی۔

اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت 43روپے اضافے کے بعد 94 ہزار 950 روپے ہوگئی۔

عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں اضافے کا رجحان رہا، سونا ‏11 ‏ڈالر اضافے کے بعد ‏‏‏1808 ‏‏ڈالر فی اونس پر ٹریڈ ہوا۔

دوسری جانب انٹر بینک میں ڈالر 18 پیسے سستا ہوگیا۔ فاریکس ڈیلر کے مطابق انٹر بینک میں ڈالر ‏‏159.07 سے کم ہوکر 158.89 روپے پر بند ہوا ۔

Comments

یہ بھی پڑھیں