ہفتہ, مارچ 22, 2025
اشتہار

پاکستان میں موبائل براڈبینڈ کی تعداد کتنی؟ 3 اور 4 جی اسپیڈ کیا ہے؟

اشتہار

حیرت انگیز

پاکستان میں موبائل براڈبینڈ صارفین کی تعداد 10 کروڑ ہو گئی۔

پاکستان ٹیلی کمیونکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) کے مطابق موبائل براڈبینڈ صارفین 10 کروڑ ہو گئے، ‏سال 2012 میں 20 لاکھ سے بھی کم براڈبینڈ سبسکرپشنز تھیں۔

پی ٹی اے کا کہنا ہے کہ تھری جی کےبعد سال 2014 میں تعداد 1کروڑ 60 لاکھ تھی اور سال 2021 ‏میں تعداد بڑھ کر10کروڑ ہو گئی۔

پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی کا کہنا ہے کہ ملک کی87 فیصدآبادی کوخطےمیں سب سےکم ‏نرخ پربراڈبینڈ خدمات تک رسائی ہے، 3 جی 4 جی نیٹ ورکس پر اوسطاً ڈاؤن لوڈ کی رفتار17.7ایم ‏بی پی ایس ہے جب کہ 3 جی 4 جی نیٹ ورکس پر اوسطاً اپ لوڈ نگ اسپیڈ11.3ایم بی پی ایس ‏ہے۔

دوسری جانب پی ٹی اے نےغیرقانونی سگنل بوسٹرز لگانےوالوں کیخلاف کارروائی کا آغازکر دیا ‏ہے۔ اسلام آباد کے مختلف سیکٹرز میں غیرقانونی سگنل بوسٹرلگانےپر نوٹسز جاری کر دیے گئے ‏ہیں۔

پی ٹی اے کا کہنا ہے کہ غیرقانونی بوسٹرزکوختم نہ کیاگیاتوقانونی کارروائی کی جائےگی۔ نوٹسز ‏پی ٹی اے نے فریکوئنسی ایلوکیشن بورڈکی نشاندہی پرجاری کیے۔ غیرقانونی سگنل بوسٹرزکی ‏وجہ سے موبائل سروسزمیں خلل پیداہوتاہے جب کہ پی ٹی اےایکٹ 1996کی رو سےغیرقانونی ‏سگنل بوسٹر کا استعمال ممنوع ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں