تازہ ترین

کچے کے ڈاکوؤں کو اسلحہ فراہم کرنیوالے 3 پولیس افسران سمیت 7 گرفتار

کراچی : پولیس موبائل میں جدید اسلحہ سندھ اسمگل...

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

رحمت اللعالمین ﷺ اتھارٹی کے مقاصد کیا ہیں؟

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے ایک بار پھر رحمت اللعالمین ﷺ اتھارٹی کے بنیادی اغراض و مقاصد بیان کردیے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت رحمت اللعالمین اتھارٹی ﷺ پر پیشرفت کا جائزہ اجلاس ہوا، جس میں علماسے مشاورت کےطریقہ کار، عالمی سطح پر اتھارٹی کے مجوزہ اقدامات پرگفتگو کی گئی۔

اجلاس میں ایڈوائزی کونسل کےکردار، طلبہ میں سیرت طیبہ ﷺ کے شعور کیلئے اقدامات پرگفتگو بھی ہوئی جبکہ متعلقہ حکام نے میڈیا کے حوالے سے جامع حکمتِ عملی پر بریفنگ دی۔

اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ میڈیا کے ذریعے معیاری مواد نشر کیا جائے گا، جس میں سیرت طیبہ ﷺ کو عملی زندگی میں اپنانے کی  ترغیب دی جائے گی، نشری مواد میں اخلاقی پہلوؤں پر توجہ مرکوزکی جائےگی۔

مزید پڑھیں: رحمت للعالمین اتھارٹی اسلاموفوبیا کے تدارک کیلئےدنیا بھر کے اسکالرز سے رابطہ کرے گی، وزیراعظم

یہ بھی پڑھیں: صدر مملکت نے رحمت للعالمین ﷺاتھارٹی کے قیام کا آرڈیننس جاری کردیا

وزیراعظم عمران خان نے پیشرفت پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کام کو مزید تیز کرنے کی ہدایت کی۔ انہوں نے رحمت اللعالمین اتھارٹی کے قیام کو ناگزیر قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس کا مقصد معاشرے سے اخلاقی برائیوں کاخاتمہ اور سیرتِ طیبہ کی روشنی میں ان کا تدارک کرنا ہے۔

وزیراعظم نے کہا کہ اتھارٹی کے ذریعے بچوں،نوجوانوں میں سیرت طیبہ کی تعلیمات کیلئے توجہ دیں گے۔

یاد رہے وزیراعظم عمران خان نے 12 ربیع الاول کو رحمت اللعالمین ﷺ اتھارٹی کے قیام کا اعلان کرتے ہوئے کہا تھا کہ ہم اس کے ذریعے سیرت نبی ﷺ بچوں اوربڑوں کو پڑھانے کا طریقہ کار طے کریں گے۔

وزیراعظم عمران خان کا اتھارٹی کی نگرانی خود کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ہم نے اتھارٹی کے چیئرمین کی تلاش شروع کردی ہے، دنیا کے بہترین مذہبی اسکالرز کو چیئرمین بنایا جائے گا، جو اسلام سے متعلق دنیا کو آگاہ کرے گا۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ اتھارٹی کے ذریعے اسکولوں کے نصاب کی نگرانی کی جائے گی۔ وزیر اعظم نے 12 ربیع الاول دھوم دھام سے منانے کا بھی اعلان کیا اور کہا کہ یہ ہمارے لیے بہت خوشی کا دن ہے۔

Comments

- Advertisement -
عمیر دبیر
عمیر دبیر
محمد عمیر دبیر اے آر وائی نیوز میں بحیثیت سب ایڈیٹر اپنے فرائض انجام دے رہے ہیں