پٹرولیم مصنوعات پر سیلز ٹیکس کتنا ہے؟

0
پٹرولیم مصنوعات پر سیلز ٹیکس کتنا ہے؟

اسلام آباد: پٹرولیم مصنوعات پر سیلز ٹیکس کا نوٹی فکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔ پٹرول پرسیلزٹیکس کی شرح 2.5 فیصد ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق ڈیزل پر سیلز ٹیکس 5.44 فیصد جب کہ مٹی کےتیل پر سیلزٹیکس کی شرح 8.3 فیصدہے۔ لائٹ ڈیزل پر سیلزٹیکس کی شرح 2.7 فیصدکردی گئی۔

سیلزٹیکس نوٹی فکیشن کےتحت پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں 31جنوری تک مستحکم رہیں گی۔

وزارت خزانہ کے مطابق پٹرول کی قیمت میں 3روپےایک پیسےفی لیٹراضافے کا اعلان کیا گیا ہے جس کے بعد پٹرول کی نئی قیمت 147روپے 83پیسے ہوگئی ہے۔

ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 3روپےفی لیٹراضافہ کیا گیا ہے، نئی قیمت فی لیٹر144روپے62پیسےمقرر کی گئی ہے۔مٹی کےتیل کی قیمت 3 روپےفی لیٹراضافے کے ساتھ اب 116روپے48 پیسے ہوگی۔

لائٹ ڈیزل کی فی لیٹرقیمت میں3روپے33پیسےاضافہ گیا ہے جو صارفین کو اب 114روپے 54پیسے فی لیٹر ملے گا۔ وزارت خزانہ کے مطابق نئی قیمتوں کااطلاق 16جنوری رات 12 بجے سے ہوگا۔

Comments