تازہ ترین

کچے کے ڈاکوؤں کو اسلحہ فراہم کرنیوالے 3 پولیس افسران سمیت 7 گرفتار

کراچی : پولیس موبائل میں جدید اسلحہ سندھ اسمگل...

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

فلسطینیوں کی امداد کے لیے اقوام متحدہ کا منصوبہ کیا ہے؟

نیویارک : اسرائیلی حملوں کے بعد فلسطین میں نقصانات کا اندازہ لگانے، بے گھر افراد کی تلاش اور امداد کو اقوام متحدہ نے ترجیح قرار دے دیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق فلسطین میں صیہونی جارحیت کے باعث بڑے پیمانے پر املاک کو نقصان پہنچا جس کا تخمینہ لگانے اور اس کے ازالے کےلیے اقوام متحدہ نے ترجیحات طے کرلیں۔

ریلیف اینڈ ورکس ایجنسی کے سربراہ میتھائس شمیلے کا کہنا ہے کہ ہماری پہلی ترجیح غزہ میں بے گھر ہونے والے افراد کو تلاش کرکے ان تک امداد پہنچانا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ اسرائیل اور فلسطین کے درمیان جنگ بندی تو ہوگئی لیکن یہ آسان معاملہ نہیں تھا، مجھے تین برس سے زائد عرصہ غزہ میں گزارنے کے بعد یہ احساس ہوا کہ اگر بنیادی وجوہات پر توجہ نہ دی گئی تو جنگ کا شعلہ دوبارہ بھڑک سکتا ہے۔

ریلیف اینڈ ورکس ایجنسی کے سربراہ کا کہنا ہے کہ ہماری تین ترجیحات ہیں، پہلی بے گھر افراد کی تلاش اور امداد پہچانا، دوسرا نقصان کا تخمینہ لگانا جب کہ تیسرا اس بات کو تسلیم کرنا کہ غزہ، جنگ کے صدمے سے دوچار آبادی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ 66 ہزار سے زائد افراد جو اقوام متحدہ کے اسکولوں میں پناہ گزین تھے اپنے گھروں کو لوٹ چکے ہیں، باقی ماندہ افراد اپنے گھروں سے محروم ہوچکے ہیں۔

میتھائس شمیلے نے کہا کہ ہم انفراسٹرکچر کی تعمیر نو کی جانب نہیں دیکھ سکتے کیوں اس وقت زندگیوں بچانے اور متاثرین کی بحالی زیادہ ضروری ہے۔

Comments

- Advertisement -