جمعرات, مارچ 20, 2025
اشتہار

آسٹریلیا کیخلاف وارم اپ میچ سے قبل بابر اعظم کیا تیاریاں کر رہے ہیں؟ تصاویر

اشتہار

حیرت انگیز

پاکستان ورلڈ کپ کے دوسرے وارم اپ میچ میں آسٹریلیا سے مقابلہ کرے گا 3 اکتوبر کے میچ کے لیے قومی کپتان کیا تیاریاں کر رہے ہیں تصاویر شیئر کر دیں۔

ورلڈ کپ کے دوسرے وارم اپ میچ میں پاکستان ٹیم اپنا دوسرا میچ منگل 3 اکتوبر کو حیدرآباد دکن میں کھیلے گی میگا ایونٹ سے قبل فائنل الیون کی حتمی تشکیل کے آخری موقع کے لیے قومی کپتان بابر اعظم کیا زور وشور سے تیاریاں کر رہے ہیں اس کی تصاویر اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر شیئر کر دیں۔

کپتان بابر اعظم نے اپنے ایکس اکاؤنٹ (سابق ٹوئٹر) پر آسٹریلیا سے اہم وارم اپ میچ سے قبل جم میں بھرپور ایکسرسائز کی تصاویر شیئر کی ہیں۔

پریکٹس میکس مین پرفیکٹ قومی کپتان کی جانب سے شیئر کی گئی ان تصاویر میں بابر اعظم ڈمبل اٹھائے، بیک پش اپس لگاتے اور دیگر ایکسرسائز کرتے دیکھے جا سکتے ہیں۔

ان کی تصاویر کو بابر اعظم کے فینز بے حد پسند کر رہے ہیں اور صرف ایک گھنٹے میں ڈیڑھ لاکھ سے زائد صارفین اس کو دیکھ اور پسندیدگی کا اظہار کرچکے ہیں جب کہ ان پر نیک خواہشات پر مبنی پیغامات کا سلسلہ بھی جاری ہے۔

 

واضح رہے کہ گرین شرٹس کے بولرز پہلے وارم اپ میچ میں بلے بازوں کی جانب سے 345 رنز کے دیے گئے بڑے ہدف کا دفاع کرنے میں ناکام رہے تھے اور نیوزی لینڈ نے مقررہ 346 رنز کا ہدف 43.4 اوورز میں با آسانی 5 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا تھا۔

اس میچ کے نتیجے کے بعد کئی شائقین کی جانب سے ٹیم دوستی کی بنیاد پر منتخب کیے جانے کی طنزیہ بیانات بھی جاری کیے گئے جب کہ کئی سابق کھلاڑی، کمنٹیٹرز اور اسپورٹس صحافیوں نے بھی اس کارکردگی کی بنیاد پر پاکستان کرکٹ ٹیم پر تنقید کی۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں