اسلام آباد: وزیرداخلہ شیخ رشید کا کہنا ہے ٹی ایل پی سے 8گھنٹے تفصیلی بات چیت ہوئی، یہ طے ہوا کہ ہے بدھ تک کالعدم تحریک لبیک کے خلاف کیسز واپس لیں گے۔
پریس کانفرنس کے دوران انہوں نے کہا کہ مذاکرات میں وفاقی و صوبائی وزرا اور انتظامیہ شریک ہوئے، سعد رضوی سے تفصیلی بات چیت ہوئی ہے، ہماری خواہش ہے کہ امن وامان کا مسئلہ بہتر کیا جائے، کوشش کرں گے تمام مسائل کو جلد از جلد تکمیل تک پہنچایا جائے، مذاکرات جب ہوتے ہیں تو ٹی ایل پی مذاکرات لمبا ٹائم لیتے ہیں۔
شیخ رشید کا کہنا تھا کہ میں نے کبھی پاک بھارت میچ نہیں چھوڑا مگر پہلے پاکستان ہے اس لیے واپس آیا، اس وقت ڈی جی آئی ایس آئی جنرل فیض ہیں، راولپنڈی اور اسلام آباد انتظامیہ کو ہدایت کی ہےکنٹینر ہٹا دیں۔
حکومت کے کالعدم تحریک لبیک سے مذاکرات، اہم پیش رفت
وزیرداخلہ نے پریس کانفرنس میں کہا کہ اصل مسئلہ مذہبی لوگوں سے ٹکراؤ نہیں ہونا چاہبپ، ٹکراؤ اچھی چیز نہیں ہے، احتجاج سیاسی جماعتوں کا حق ہے، حکومت کا کام نہیں کہ جوڈوکراٹے کرے بلکہ وہ لچک دکائے، مذہبی جماعتوں کےساتھ ٹکراؤ کسی صورت نہیں ہونا چاہیے۔
انہوں نے مزید کہا کہ سعدرضوی اوربغدادی صاحب کا اصرار تھا میں نے کمیٹی کی سربراہی کی، میں تو نہیں چاہتا تھا کہ اس کمیٹی کی سربراہی کروں، سعد رضوی کی رہائی کے حوالے سے کام جاری ہے، کالعدم ٹی ایل پی پر شیڈول فورتھ بارے 25 اکتوبر کو اجلاس ہو گا، ریاست کا کام ڈنڈا چلانا نہیں صلح کا راستہ اختیار کرنا ہے۔