تازہ ترین

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

نیا کپتان کون؟ سفارشات چیئرمین پی سی بی کو ارسال

پاکستان کرکٹ ٹیم کا وائٹ بال میں نیا کپتان...

سعودی حکومت غیرملکیوں کے لیے کیا اقدامات اٹھانے جارہی ہے؟ بڑی خبر

ریاض: سعودی وزیر خزانہ محمد الجدعان نے غیرملکیوں کے حوالے سے اچھی خبر سنائی ہے کہ مملکت میں غیرملکیوں پر بوجھ کم کرنا چاہتے ہیں۔

سعودی عرب میں بجٹ 2022 سے متعلق پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیر خرانہ نے کہا کہ ہمارا مقصد سعودی عوام، پرائیویٹ سیکٹر کی کمپنیوں، اداروں اور مقیم غیرملکیوں کا بوجھ کم کرنا ہے۔

حکومت نے گزشتہ روز سعودی بجٹ 2022 کا اعلان کیا جس میں متوقع آمدنی 1045 ارب ریال ہے جو 2021 کے بجٹ سے 12.4 فیصد زیادہ ہوگی، تیل کے نرخ بڑھنے سے آمدنی کی بڑھوتی ممکن ہے، نئے بجٹ میں اخراجات کا تخمینہ 955 ارب ریال لگایا گیا ہے جبکہ فاضل بجٹ 90 ارب ریال ہوگا۔

سعودی وزیر خزانہ محمد الجدعان

محمد الجدعان کا کہنا ہے کہ مملکت میں بجٹ آمدنی کی درجہ بندی تبدیل ہوچکی ہے، آئندہ برسوں کے دوران بجٹ کے انوسٹمنٹ فنڈ سے آمدنی تقسیم کرنے کی کوئی توقع نہیں ہے۔

وزیر کا کہنا تھا کہ سینٹرل بینک سے مزید اثاثے انویسٹمنٹ فنڈ میں منتقل کرنے کا کوئی بھی ارادہ نہیں ہے، کنگ سلمان پارک کا منصوبہ قومی بجٹ سے مکمل کریں گے۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ سعودی عرب میں سرکاری سیکٹر کی نجکاری کا سلسلہ جاری ہے۔ تعلیم ، سیاحت اور سپورٹس سیکٹر کی نجکاری ہوگی، سرکاری قرضے منظم کرنے کےلیے ایک مرکز قائم کر رکھا ہے۔

Comments

- Advertisement -