ہفتہ, فروری 7, 2026
اشتہار

کورونا ویکسین لگوانے کے بعد کیا کرنا ہوگا؟ سعودی حکومت نے بتا دیا

اشتہار

حیرت انگیز

ریاض: سعودی وزارت صحت نے وضاحت کی ہے کہ کوروناویکسین لگوانے کے بعد بھی احتیاطی تدابیر پر عمل کرنا ہوگا اور ماسک کا استعمال بھی ضروری ہے۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق شہری نے سعودی وزارت صحت سے ٹوئٹر پر سوال کیا کہ ویکسین لینے کے بعد توکلنا ایپ پر محفوظ کا اسٹیٹس آجاتا ہے تو کیا پھر ماسک کی ضرورت نہیں رہتی؟

وزارت نے جواب دیا کہ ویکسین لگوانے کے باوجود ایس او پیز کا خیال رکھیں تاکہ وبا دوسروں تک منتقل نہ ہو، ویکسین آپ کو تحفظ فراہم کرتی ہے لیکن ماسک اور دیگر احتیاطی تدابیر سے دوسرے افراد وائرس سے محفوظ رہیں گے۔

سعودی وزارت کے مطابق لازمی ہے کہ ویکسین لینے کے بعد بھی مقررہ حفاظتی تدابیر پر اسی طرح عمل کیا جائے جیسا ویکسین لینے سے قبل کیا جا رہا تھا۔

سعودی عرب: گاڑی میں بیٹھے بیٹھے ویکسین لگوانا ممکن

خیال رہے کہ مملکت میں ویکسی نیشن کا سلسلہ جاری ہے، مقامی اور غیرملکیوں کو مفت میں ویکسین دی جارہی ہے۔ کئی علاقوں میں کورونا ویکسی نیشن سینٹرز بھی قائم کیے گئے ہیں۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں