تازہ ترین

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز پر فکس ٹیکس لگانے کا فیصلہ

پشاور: خیبرپختونخوا حکومت نے بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز...

چمن میں طوفانی بارش، ڈیم ٹوٹ گیا، مختلف حادثات میں 7 افراد جاں بحق

چمن: بلوچستان کے ضلع چمن میں طوفانی بارشوں نے...

جوازات میں‌ پاسپورٹ کی معلومات جمع نہ ہونے پر کیا کیا جائے؟

ریاض : سعودی عرب نے ملکی و غیرملکیوں کے سوال پر پاسپورٹ کی نقل معلومات سے متعلق وضاحت جاری کردیں۔

اگر کسی نے پاسپورٹ کی تجدید کروائی ہے تو اسے نئے تجدید شدہ پاسپورٹ کی معلومات کو ’جوازات‘ کے سسٹم میں فیڈ کروانا ہوگا، جسے عربی میں نقل معلومات کہا جاتا ہے۔

محکمہ پاسپورٹ نے ٹوئٹر پر پوچھے گئے سوال کے جواب میں کہا کہ نقل پاسپورٹ نے دفتر کا دورہ کرنا انہتائی مشکل ہوتا تھا ای لیے نقل معلومات کو ابشر اکاؤنٹ کے ذریعے آسان بنا دیا گیا۔

جوازات‘ کی ’ابشر‘ سروس میں موجود ’تواصل‘ کے آپشن کو استعمال کرتے ہوئے ’نقل معلومات‘ کی خدمت حاصل کی جا سکتی ہے لیکن معلومات کی منتقلی کے دوران کوئی غلطی ہوجائے تو سسٹم فائل کو مسترد کردیتا ہے۔

محکمہ پاسپورٹ اینڈ امیگریشن ’جوازات‘ کے مطابق ’پاسپورٹ کی تفصیلات ’جوازات‘ کے سسٹم میں فیڈ کرنے کے لیے اس امر کا خاص خیال رکھا جائے کہ پرانے پاسپورٹ ، نئے پاسپورٹ اور اقامہ کی پی ڈی ایف فائل بنائی جائے جو تین ایم بی سے زیادہ نہ ہو۔

بعض افراد کی جانب سے یہ عام طور پر یہ غلطی ہوتی ہے کہ وہ پاسپورٹ کی کاپی اٹیچ کرتے وقت ایک ہی فائل نہیں بناتے بلکہ ہر کاپی کی علیحدہ سے فائل بناتے ہیں۔ اور جیسے ہی اپ لوڈ کرتے ہیں تو پہلے والی فائل ڈیلیٹ ہو جاتی ہے، جس کی وجہ سے فائل مکمل نہیں ہوتی اور سسٹم اسے رد کر دیتا ہے۔

محکمہ پاسپورٹ نے بتایا کہ اگر کسی کی درخواست ابشر پر مسترد ہوجائے تو اسے تمام ضروری دستاویزات کے ہمراہ جوازات دفتر کا دورہ کرنا ہوگا۔

خیال رہے کہ ’جوازات‘ کے قانون کے مطابق مملکت میں مقیم کارکن اپنے پاسپورٹ کی نقل معلومات اپنے سپانسر کے ذریعے کرائیں گے۔

Comments

- Advertisement -