تازہ ترین

پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکا کی رپورٹ مسترد کردی

اسلام آباد: پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی...

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

اقامہ کارڈ گم ہونے کی صورت میں کیا کریں؟

ریاض : سعودی حکام نے غیرملکیوں کے رہائشی پرمٹ ‘اقامہ’ کی گمشدگی کی صورت میں دوسرا کارڈ حاصل کرنے کا طریقہ کار واضح کردیا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق سعودی حکام نے غیرملکیوں کی سہولت کیلئے اقامہ کارڈ سے ایکسپائری تاریخ ختم کردی تھی جس کے بعد کارڈ ایکسپائر ہونے کی صورت میں نیا پرنٹ کرانے کی ضرورت نہیں، بس مقررہ فیس ادا کرکے سسٹم میں ڈیٹا اپ ڈیٹ کرانا ہوگا۔

جوازات نے گمشدہ کارڈ گم ہونے کے سوال پر واضح کیا کہ اگر کسی کا کارڈ گم ہوجائے تو دوسرا کارڈ بنوایا جاسکتا ہے مگر اقامہ کارڈ ہونے کا 1 ہزار ریال جرمانہ ادا کرنا ہوگا۔

مقررہ قوائد و ضوابط کے مطابق اقامہ کارڈ گم ہونے پر اس کے بارے میں سب سے پہلے جوازات کے متعلقہ شعبے کو مطلع کرنا ضروری ہے، وہ علاقے جہاں جوازات کے ذیلی دفاتر نہیں، وہاں علاقے کے پولیس سٹیشن میں اقامہ گمشدگی کی رپورٹ درج کرائی جائے اور کارڈ گم ہونے کی جگہ بھی بتائی جائے۔

جرمانے کی ادائیگی اورجوازات کو مطلع کرنے کے بعد اقامہ ہولڈر کے اسپانسر کی جانب سے جوازات کو درخواست دینا ہوتی ہے، جس میں دوسرا اقامہ کارڈ جاری کرنے کے حوالے سے وضاحت درج کرتے ہوئے اقامہ گم ہونے کے مقام اور تاریخ کی بھی وضاحت کی جائے اور غیرملکی کے پاسپورٹ اور گمشدہ اقامے (اگر موجود ہو) کی کاپی ساتھ منسلک کی جائے اور کارڈ کی فیس ادا کی جائے گی جو جرمانے کے علاوہ ہوگی۔

Comments

- Advertisement -