تازہ ترین

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز پر فکس ٹیکس لگانے کا فیصلہ

پشاور: خیبرپختونخوا حکومت نے بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز...

چمن میں طوفانی بارش، ڈیم ٹوٹ گیا، مختلف حادثات میں 7 افراد جاں بحق

چمن: بلوچستان کے ضلع چمن میں طوفانی بارشوں نے...

اے ٹی ایم میں کارڈ سوائپ کرنے کی جگہ کیا نصب کرتا تھا؟ ملزم کے تہلکہ خیزانکشافات

نئی دہلی: بھارت میں اے ٹی ایم مشین کے ذریعے لوگوں کے بینک اکاؤنٹ سے لاکھوں روپے بٹورنے والا ملزم پکڑا گیا جس نے اپنا طریقہ واردات بھی بتا دیا۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق بھارتی پولیس نے نوائیڈا شہر سے اس شاطر ملزم کو گرفتار کیا جس نے اب تک کئی بینک صارفین کا مال ہڑپ کیا، جبکہ گرفتار شہری کا دوسرا ساتھی تاحال فرار ہے۔

رپورٹ کے مطابق ناظم نامی ملزم نے انکشاف کیا ہے کہ اس کا ساتھی اے ٹی ایم میشن میں سوائپ کی جگہ اسکیمر ڈیوائس اور چھوٹا کیمرہ نصب کرتا تھا جس کے ذریعے ہم صارفین کا پن کوڈ اور دیگر اہم معلومات حاصل کرلیتے تھے۔

ملزم کے مطابق تمام ڈیٹا حاصل کرنے کے بعد کلون ڈیبٹ کارڈ تیار کرواتے تھے اس طرح صارفین کے بینک اکاؤنٹ تک رسائی حاصل ہوجاتی اور لاکھوں روپے نکال لیتے تھے، اب تک 40 لاکھ کی رقم کا فراڈ کرچکے ہیں۔

پولیس نے ملزم سے مختلف بینکوں کے کلون ڈیبٹ کارڈز سمیت متعدد سامان قبضے میں لے لیا ہے۔

Comments

- Advertisement -