پیر, فروری 17, 2025
اشتہار

چیئرمین پی سی بی کی قومی کرکٹرز کو وارننگ!

اشتہار

حیرت انگیز

پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین محسن نقوی نے گزشتہ روز کاکول اکیڈمی میں فٹنس کیمپ میں مصروف قومی کرکٹرز سے ملاقات کی اور ان کے گفتگو کی۔

اس موقع پر محسن نقوی نے کھلاڑی سے اجتماعی اور علیحدہ علیحدہ بھی ملاقاتیں کیں۔ ملاقات کے دوران انہوں نے کھلاڑیوں سے گفتگو میں واضح کیا کہ ٹیم میں گروپ بندی نہیں ہونی چاہیے اور کرکٹرز صرف کھیل پر فوکس رکھیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ محسن نقوی نے دوٹوک انداز میں کہا کہ سب کو ایک ہو کر کھیلنا ہوگا اور جو پرفارم کرے گا وہی ٹیم کا حصہ ہوگا۔

انہوں نے بابر اعظم کو ٹی ٹوئنٹی اور ون ڈے کی قیادت سونپے جانے کے حوالے سے کہا کہ یہ فیصلہ انہوں نے سلیکشن کمیٹی کے مشورے پر کیا۔

واضح رہے کہ پی سی بی نے قومی کرکٹرز کو آنے والے بڑے ایونٹ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ اور دیگر سیریز کی تیاریوں کے لیے پاک فوج کے اشتراک سے کاکول اکیڈمی میں فٹنس تربیتی کیمپ لگایا ہے جس میں 29 کرکٹرز شریک ہیں۔

پاکستان رواں ماہ 18 اپریل سے نیوزی لینڈ کے خلاف 5 میچوں پر مشتمل ٹی ٹوئنٹی ہوم سیریز کھیلے گی جس کے بعد انگلینڈ اور آئرلینڈ سے مختصر سیریز کھیلنے جائے گی اور وہاں سے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے لیے امریکا اور ویسٹ انڈیز عازم سفر ہوگی۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں