بالی ووڈ کے بادشاہ شاہ رخ خان کی فلم جوان سنیما گھروں کی زینت بن گئی اور توقع ہے کہ باکس آفس پر پہلے دن ہی یہ ریکارڈ کمائی کرے گی۔
ریڈ چلیز انٹرٹینمنٹ کی پیشکش اس فلم کو شاہ رخ خان کی اب تک کی سب سے مہنگی فلم قرار دیا جارہا ہے، فلم کی کاسٹ میں شاہ رخ خان کے علاوہ نینتھارا، وجے سیتھوپتی اور دپیکا پڈوکون نے فلم سے کتنی کمائی کی ہے۔
شاہ رخ خان فلم میں دوہرا کردار ادا کررہے ہیں اور سات مختلف انداز میں نظر آئیں گے۔
لائف اسٹائل ایشیا کی رپورٹ کے مطابق اداکار نے جوان کی فلم سے کل کمائی کا 60 فیصد ملے گا جبکہ شاہ رخ نے 100 کروڑ معاوضہ لیا ہے۔
Of Justice & A Jawan.
Of Women & their Vengeance.
Of a Mother & A Son.
And of course, a lot of Fun!!!
Ready Ahhh!!!#JawanTrailer out now! #Jawan releasing worldwide on 7th September, 2023 in Hindi, Tamil & Telugu. pic.twitter.com/WwU95DJcK2— Shah Rukh Khan (@iamsrk) August 31, 2023
جوان میں ’بیڈی‘ کا کردار نبھانے والے وجے سیتھوپتی نے 21 کروڑ روپے کمائے ہیں۔
اداکارہ نینتھارا نے فلم کے لیے دس کروڑ روپے لیے جبکہ پریا مانی نے مبینہ طورپر دو کروڑ چارج کیے ہیں۔
دیپیکا پڈوکون، جو ‘جوان’ میں ایک کیمیو کا کردار ادا کرتی ہیں، عام طور پر اپنی فلموں کے لیے 15-30 کروڑ روپے وصول کرتی ہیں۔ ‘جوان’ کے لیے اس کی فیس کا ابھی تک اعلان نہیں کیا گیا ہے۔
ایٹلی کی ہدایت کاری میں بننے والی اس میں ایس آر کے مرکزی کردار میں ہیں۔
انیرودھ روی چندر نے فلم کی موسیقی ترتیب دی۔ اس فلم میں دپیکا پڈوکون کے ساتھ نینتھارا، وجے سیتھوپتی، سنیل گروور، سانیا ملہوترا اور سریجیتا بھٹاچاریہ بھی شامل ہیں۔