تازہ ترین

کچے کے ڈاکوؤں کو اسلحہ فراہم کرنیوالے 3 پولیس افسران سمیت 7 گرفتار

کراچی : پولیس موبائل میں جدید اسلحہ سندھ اسمگل...

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

تصویر میں آپ کو سب سے پہلے کیا نظر آیا؟ جواب دے کر اپنی شخصیت پہچانیں

بصری دھوکے پر مبنی تصویری پہیلیاں انسان کے نقطہ نظر کو واضح کرتی ہیں یہ پہیلی بھی کچھ ایسی ہی ہے آپ بتائیں کہ آپ نے سب سے پہلے تصویر میں کیا دیکھا۔

ہر انسان علیحدہ سوچ اور صلاحیت کا حامل ہوتا ہے، ان کی صلاحیت اور یہ جانچنے کیلیے کہ وہ اپنے اطراف کے ماحول کے بارے میں کیا ادراک رکھتا ہے اور کس طرح سوچتا ہے اس قسم کی تصویری پہیلیاں مددگار ثابت ہوتی ہیں۔

آج ایسی ہی ایک پہیلی ہم آپ کے لیے لائے ہیں جو برائٹ سائیڈ کی طرف سے شیئر کی گئی ہے، اس میں آپ کو دیکھ کر فوری بتانا ہے کہ پہلی نظر میں آپ کو تصویر میں کیا نظر آیا؟

کیا آپ اپنی ذہنی استعداد اور اطراف کے بارے میں اپنی سوچ کو جاننے کےلیے تیار ہیں تو آپ بھی اس بصری دھوکے والی پہیلی بوجھنے والوں کے گروپ کا حصہ بن جائیں۔

تصویر دیکھتے ہی لگتا ہے کہ یہ ایک انسانی چہرے کی عکاسی ہے لیکن صرف اتنا ہی نہیں ہے اس تصویر میں مزید کچھ اور بھی ہے۔

جی ہاں تصویر میں دوسری چیز چوہے نما ایک جانور کا اسکیچ ہے۔

اب آپ کو تصویر دیکھنے پر پہلی نظر میں اس میں کیا نظر آیا یہ جواب آپ کی ذہنی سوچ کی عکاسی کرے گا تو چلیں اب اس کا جواب جان لیتے ہیں۔

ایک آدمی کا چہرہ:

اگر تو آپ کو اس تصویر میں پہلی نظر میں کسی آدمی کا چہرہ نظر آیا ہے، تو اس کا مطلب ہے کہ آپ اپنے اردگرد کی چیزوں کو دیکھنے کے لیے کافی دھیان دیتے ہیں۔ آپ احکامات پر عمل کرنے اور اپنے کاموں کو مکمل کرنے میں اچھے ہیں۔

یہ اس بات کو بھی ظاہر کرتا ہے کہ آپ ان شعبوں میں سبقت لے جائیں گے جن کے لیے آپ کو معمولات یا ہدایات پر عمل کرنے کی ضرورت ہوتی ہے۔

ایک چوہا:

تصویر میں دوسری چیز ایک چوہا نما جانور کی تصویر ہے تو جن لوگوں کو اس میں پہلے چوہا نظر آیا تو یہ اس بات کی غمازی کرتا ہے کہ ایسے افراد مشاہدے کی بہترین صلاحیتوں کے حامل ہیں اور آپ معاملات پر بہت زیادہ توجہ دیتے ہیں۔

جن کی توجہ چوہے نے حاصل کی ان کا شمار تخلیقی اور تحقیقی افراد میں ہوتا ہے جو تفصیلات پر گہری نظر رکھتے ہیں اور ایسے افراد ان شعبوں میں ترقی کرتے ہیں جن میں تفصیل اور تخلیقی صلاحیتوں پر زیادہ توجہ درکار ہوتی ہے۔

تاہم یہاں آپ کو واضح کردیں کہ یہ پہیلی نما ٹیسٹ ہی کسی کی صلاحیت کا اندازہ لگانے کے لیے واحد پیرامیٹرز نہیں ہیں، تاہم اس سے یہ سمجھنے میں ضرور مدد ملتی ہے کہ ہمارا دماغ کیسے کام کرتا ہے اور ہماری توجہ کی سطح کیا ہے۔

Comments

- Advertisement -