تازہ ترین

چیف جسٹس نے فیض آباد دھرنا نظر ثانی کیس سماعت کے لیے مقررکردیا

اسلام آباد: چیف جسٹس آف پاکستان قاضٰی فائز عیسیٰ...

’امریکا پاکستان کی سب سے بڑی برآمدی منزل ہے‘

نیویارک: نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ کا کہنا ہے...

الیکشن کمیشن نے افسران کو عام انتخابات کی تیاریوں کا حکم دے دیا

اسلام آباد: الیکشن کمیشن آف پاکستان نے جنوری 2024...

خیبرپختونخوا میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، 8 دہشت گرد مارے گئے

راولپنڈی: خیبرپختونخوا کے دو اضلاع میں سیکیورٹی فورسز کے...
Array

فائنل کے لئے کیا پلان تھا؟ بین اسٹوکس نے بتادیا

میلبرن: ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے ہیرو بین اسٹوکس کا کہنا ہے کہ فائنل کے لئے سخت محنت کی، وکٹ بلے بازی کے لئے آسان نہ تھی۔

تفصیلات کے مطابق ٹی ٹوئنٹی کے فائنل کے ہیرو بین اسٹوکس نے تاریخی فتح کے بعد گفتگو میں کہا کہ آئرلینڈ سے ہارے، اچھی ٹیمیں غلطیوں سے سیکھتی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہم نے آئرلینڈ سے شکست کے بعد اپنی غلطیوں پر غور کیا اور فائنل کے لئے سخت محنت کی، آج کی پچ بیٹنگ کے لئے آسان نہ تھی۔

یہ بھی پڑھیں:  انگلینڈ ٹی 20 کرکٹ کا نیا عالمی چیمپئن بن گیا

بین اسٹوکس نے فائنل میچ میں پاکستان کے خلاف عمدہ بولنگ کا کریڈٹ سیم کرن اور عادل رشید کو دیتے ہوئے کہا کہ کھلاڑیوں نے پلان کیا اور اس پر کامیابی حاصل کی۔

واضح رہے کہ بین اسٹوکس نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے فائنل میں ذمے دارانہ بیٹنگ کرتے ہوئے 52 رنز کی عمدہ اننگز کھیل کر اپنی ٹیم کو فتح سے ہمکنار کرایا تھا۔

پاکستان نے انگلینڈ کو جیت کے لئے 138 رنز کا ہدف دیا تھا جسے انگلینڈ نے اعصاب شکن مقابلے کے بعد 5 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کیا۔

Comments

- Advertisement -