تازہ ترین

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

روس کون سا ہتھیار استعمال کرنے جارہا ہے؟ نیٹو کا دعویٰ

نیٹو کے سیکریٹری جنرل ینس استولنبرگ کا کہنا ہے کہ روس یوکرین جنگ یورپی شہریوں کے لیے مہلک ثابت ہورہی ہے۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق نیٹو کے سیکریٹری جنرل ینس استولنبرگ کا کہنا ہے کہ روس اور یوکرین کی جنگ سے اس یورپی شہریوں کو مشکلات کا سامنا ہے۔

انہوں نے دعویٰ کیا کہ روس یوکرین کے خلاف موسم سرما کو بطور ہتھیار استعمال کرنے کی کوشش کرے گا۔

نیٹو سیکریٹری جنرل کا کہنا تھا کہ خوراک اور توانائی کے بڑھتے ہوئے اخراجات کا مطلب یورپی خاندانوں کے لیے مشکل وقت ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ اگر ہم یوکرین کو ہتھیار دیں تو مغرب مذاکرات کی میز پر اس ملک کی پوزیشن مضبوط کرسکتا ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ دنوں روس نے واضح طور پر کہا تھا کہ اگر امریکا اور نیٹو کارروائی سے پیچھے نہ ہٹے  تو سخت اقدام اٹھائیں گے۔

مزید پڑھیں: ہوسکتا ہے روس یوکرین جنگ برسوں تک جاری رہے، امریکا

اس سے قبل امریکی ایوان نمائندگان کی رکن مائک کویگلی نے خدشہ ظاہر کیا تھا کہ روس یوکرین جنگ برسوں تک جاری رہ سکتی ہے جس کے نتیجے میں امریکا کو بھی اسلحہ کی مزید قلت کا سامنا ہوگا۔

امریکی عہدیدار کا کہنا تھا کہ ہمارا خیال تھا کہ یوکرین کی جنگ دو تین روز سے زیادہ نہیں چلے گی لیکن آج اس جنگ کو نو ماہ ہوچکے ہیں اور ہوسکتا ہے کہ یہ جنگ مزید کئی برسوں تک جاری رہے۔

مائک کویگلی کا کہنا تھا کہ جنگ کی طوالت نے یوکرین کی ضرورت کے ہتھیاروں کی فراہمی کو مشکلات سے دوچار کردیا ہے اور ہم بھی اسلحے کی شدید قلت کا شکار ہیں۔

Comments

- Advertisement -