تازہ ترین

بازی پلٹنے والی ہدایات کیا تھیں؟ حسن علی نے راز بتا دیا

جنوبی افریقا کے خلاف راولپنڈی ٹیسٹ میں پانسہ پلٹنے والے حسن علی نے بولنگ کوچ وقار یونس سے ملنے والی ہدایات سے پردہ اٹھا دیا۔

کھیل کے پانچویں روز لنچ بریک تک جنوبی افریقی ٹیم کا پلڑا بھاری لگ رہا تھا، 241 رنز 3 وکٹوں کے نقصان پر جب کھانے کا وقفہ ہوا تو ڈریسنگ روم میں کھلاڑیوں کو خصوصی ہدایات دی گئیں۔

بولنگ کوچ وقار یونس نے فاسٹ بولرز کو مشورے دیے اور نئی گیند کے حوالے سے حکمت عملی بتائی۔

لنچ بریک کے بعد نئی گیند ملتے ہی حسن علی اور شاہین شاہ آفریدی نے شاندار بولنگ کرتے ہوئے بازی پلٹ دی۔ نئی گیند کے ساتھ 15 اوورز میں ہی 7 وکٹیں حاصل کر کے ٹیم کو فتح دلوا دی۔

Image

میچ کے بعد حسن علی سے صحافیوں سے گفتگو میں وقار یونس سے ملنے والی ہدایات سے پردہ اٹھایا اور بتایا کہ وکی بھائی نے کہا کہ ہمت نہیں ہارنی اور گیند کو صحیح جگہ پر گیند کرتے رہنا ہے اس میچ میں فاسٹ بولر کے لیے باؤنس موجود تھا تو ہمارا پلان یہی تھا کہ اسٹمپ ٹو اسٹمپ بولنگ کریں۔

انہوں نے کہا کہ اگر ہم ایک بار ایک کھلاڑی کو آؤٹ کر لیتے ہیں تو دوسرے بھی فالو کریں گے اور ایسا ہی ہوا، ہم ویسے بھی نئی گیند ملنے کا انتظار کررہے تھے۔

Image

راولپنڈی ٹیسٹ میں پاکستان کے فاسٹ بولرز کا راج رہا، حسن علی نے ذمہ دارانہ بولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے دونوں اننگز میں 5،5 وکٹیں حاصل کیں، شاہین آفریدی نے پہلی اننگز میں 1،دوسری اننگزمیں4 وکٹیں جبکہ حسن علی نے پہلی بارٹیسٹ میچ میں 10 وکٹیں لیں۔

بابر اعظم کی قیادت میں قومی ٹیم نے پہلی ٹیسٹ سیریزمیں کامیابی حاصل کی۔

محمد رضوان سیریز کے بہترین کھلاڑی قرار دیئے گئے جبکہ حسن علی کو مین آف دی میچ کا ایواڈ دیا گیا۔

Comments

- Advertisement -