The news is by your side.

Advertisement

بابراعظم کی جگہ متبادل پلان کیا ہوگا؟

لاہور: قومی کرکٹ ٹیم کے بولنگ کوچ وقار یونس کا کہنا ہے کہ اہم کھلاڑی اگر انجری کا شکار ہوجائے تو پریشانی ہوتی ہے، بابراعظم کی جگہ نئے کھلاڑی کو موقع دیا جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق بابراعظم دائیں ہاتھ کا انگوٹھا فریکچر ہونے کی وجہ سے سیریز سے باہر ہوگئے ہیں، قومی ٹیم کے کپتان کم از کم بارہ روز تک نیٹ پریکٹس نہیں کر سکیں گے۔

اس ضمن میں وقار یونس نے کہا ہے کہ انجرڈ کی جگہ نوجوان کھلاڑیوں کو کھیلنے کا موقع ملے گا، مصباح الحق کھلاڑیوں سے مسلسل رابطے میں ہیں، نیوزی لینڈ کے گراونڈ چھوٹے ہیں، اسی لحاظ سے تیاری ہے۔

بولنگ کوچ کا کہنا تھا کہ اسپنرز میں عمادوسیم اور عثمان قادر بھی موجود ہیں، بولنگ کے برعکس بیٹنگ میں ہمیں مسائل درپیش ہیں، شاداب انجری سے صحتیاب ہوا اس لیے اسکواڈ میں شامل کیا گیا۔

نیوزی لینڈ کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز سے قبل قومی ٹیم کو بڑا دھچکا

ان کا مزید کہنا تھا کہ محمدعامر ایک پرائیوٹ لیگ بھی کھیل رہے ہیں، اگروہ ٹیسٹ کرکٹ نہیں کھیلنا چاہتے تو ان کا ذاتی فیصلہ تھا، ہوم گراؤنڈ پر نیوزی لینڈ بہترین پرفارمنس دیتی ہے۔

Comments

یہ بھی پڑھیں