تازہ ترین

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

کروناوائرس سے نئی تباہی کیا ہوگی؟ ماہرین نے خبردار کردیا

لندن: برطانوی ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ ملک میں کرونا کی دوسری لہر سے ایک لاکھ سے زائد افراد مارے جائیں گے، اسپتالوں میں سخت حکمت عملی کی ضرورت ہے۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق ماہرین کا ماننا ہے کہ برطانیہ میں کرونا کی دوسری لہر موسم سرما میں آئے گی، جس کے باعث تقریباً ایک لاکھ بیس ہزار مریضوں کی اموات ممکن ہیں۔

انہوں نے کہا کہ رواں سال ستمبر سے برطانیہ کو وبا کی دوسری لہر کے علاوہ سردیوں کے پیش نظر نزلہ زکام جیسی بیماریوں کا بھی سامنا کرنا پڑے گا، ملک میں لاک ڈاؤن میں نرمی اور موسم سرما کرونا کے پھیلاؤ میں مدد دے سکتے ہیں۔

برطانیہ کے 37 سائنس دانوں کی ایک تحقیق کے مطابق 2021 کا آغاز کرونا کی دوسری لہر کے عروج کا ہوگا۔

پروفیسر اسیٹفن کا کہنا ہے کہ یہ کوئی پیش گوئی نہیں بلکہ حقیقت کی عکاسی ہے، اگر ہم فوری اور بروقت ایکشن لیتے ہیں تو ممکنہ خطرے کو کافی حد تک کم کرسکتے ہیں۔

خیال رہے کہ امریکا اور یورپی ممالک سمیت برطانیہ بھی کرونا سے شدید متاثر ہے۔ نئے وائرس کو وِڈ نائنٹین کی عالمگیر وبا نے 213 ممالک میں 5 لاکھ سے انسانی جانیں نگل لیں، وائرس سے اب تک 1 کروڑ 30 لاکھ سے زائد افراد متاثر ہو چکے ہیں۔ بدقسمتی سے اس مرض کی اب تک کوئی ویکسین تیار نہیں ہوئی۔

Comments

- Advertisement -
زاہد نور
زاہد نور
زاہد نور اے آر وائے نیوز کے ساتھ مانچسٹر سے بطور نمائندہ خصوصی منسلک ہیں