The news is by your side.

Advertisement

پاکستان اور جنوبی افریقا کے درمیان پہلے میچ میں کیا سرپرائز ہوگا؟

لاہور: جنوبی افریقا کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ مارک باؤچر کا کہنا ہے کہ ہم نے پہلے میچ کے لیے کمبی نیشن بنالیا ہے جس کے بارے میں بتانا نہیں چاہتے، کل میچ میں کچھ سرپرائز بھی ہوسکتے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ہیڈ کوچ مارک باؤچر نے کہا کہ پاکستان کے خلاف اچھی تیاری کی ہے، امید ہے ٹیسٹ سیریز میں اچھے مقابلے دیکھنے کو ملیں گے، ببل کے عادی ہوگئے ہیں مگر یہ سلسلہ جتناجلدی ختم ہو اچھا ہے، ہم جب کھیلنے آتے تھے اس وقت کنڈیشن مختلف ہوا کرتی تھیں۔

ان کا کہنا تھا کہ اب پاکستان کی کنڈیشن تھوڑی مختلف ہے، سیریز میں ریورس سوئنگ ایک اہم ہتھیار ہوسکتی ہے، ہم نے پہلے میچ کے لیے کمبی نیشن بنالیا ہے، ابھی کمبی نیشن کے بارے میں نہیں بتاسکتے۔

ٹیسٹ سیریز: بابراعظم نے جنوبی افریقا کے خلاف ‘جال’ تیار کرلیا

پریس کانفرنس میں کوچ نے یہ بھی کہا کہ میچ میں20وکٹیں لینے کے لیے جائیں گے، دفاعی حکمت عملی نہیں ہوگی، پہلی اننگز میں بڑا اسکور بہت اہمیت کا حامل ہوگا، ایشیا میں پہلے کھیلتے ہوئے بڑی اننگز کھیلنا ضروری ہے۔

مارک باؤچر کا مزید کہنا تھا کہ بابر اعظم بہت اچھے پلیئر ہیں، کسی ایک پلیئر کو ٹارگٹ نہیں کیا، اپنے پلئیرز پر بھروسہ ہے اسی پرجائیں گے، ایشیا میں ہوئی گزشتہ شکستوں سے سبق سیکھا ہے، ہمیں یہاں تیاری کا اچھا موقع ملا، اچھی سہولیات ملیں، میچ کے دوران کھلاڑی اچھا کھیل پیش کریں گے۔

Comments

یہ بھی پڑھیں