وفاقی وزیر فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ شوآف ہینڈسےمتعلق سپریم کورٹ کی رائے لے رہے ہیں سینیٹ الیکشن کے بعد جو ہونا ہے پاکستان کےلیےبہترین ہوگا۔
اے آر وائی نیوز کے پروگرام ‘پاورپلے’ میں گفتگو کرتے ہوئے فیصل واوڈا نے کہا کہ عرصےتک ملک کولوٹنےوالوں کا انجام ہمیں نظر آرہا ہے ہمیں کچھ کرنےکی ضرورت نہیں یہ خودزوال کا شکار ہیں۔
فیصل واوڈا نے کہا کہ ملک کولوٹنےوالوں کاعوام احتساب کررہےہیں پی ڈی ایم کےپاس بیچنےکیلئے اب کچھ ہےہی نہیں، یہ ایسی جمہوریت چاہتی ہےجہاں ان کی من مانی ہو جہاں مرضی کے فیصلے ہوں۔
ان کا کہنا تھا کہ ایک طرف کہتےہیں عمران خان سلیکٹڈہے پھر کہتے ہیں ڈکٹیٹر ہے ایک طرف کہتےہیں یہودی ایجنٹ ہے پھرکہتےہیں طالبان خان ہے اسمبلی کوجعلی کہتےہیں اورپھر وہیں صدارتی الیکشن لڑتےہیں سینیٹ الیکشن کے بعد جو ہونا ہے پاکستان کےلیےبہترین ہوگا۔
پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے پیپلزپارٹی کے لطیف کھوسہ نے کہا کہ جوڑ توڑ ہوتے رہے ہیں اور یہ ہماری سیاست کاالمیہ ہے، پارلیمانی بےتوقیرہوگئی ہےجوڑتوڑکاسلسلہ اب بندہوناچاہیے۔