تازہ ترین

آئی ایم ایف اور پاکستان کے درمیان معاہدے پر امریکا کا ردعمل

واشنگٹن: امریکا نے عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف)...

مسلح افواج کو قوم کی حمایت حاصل ہے، آرمی چیف

راولپنڈی: آرمی چیف جنرل عاصم منیر کا کہنا ہے...

ملت ایکسپریس واقعہ : خاتون کی موت کے حوالے سے ترجمان ریلویز کا اہم بیان آگیا

ترجمان ریلویز بابر رضا کا ملت ایکسپریس واقعے میں...

صدرمملکت آصف زرداری سے سعودی وزیر خارجہ کی ملاقات

صدر مملکت آصف علی زرداری سے سعودی وزیر خارجہ...

سعودی عرب نہ لوٹنے والوں کا اب کیا ہوگا؟

ریاض: سعودی محکمہ پاسپورٹ وامیگریشن(جوازات) نے خروج وعودہ پر جاکر مقررہ وقت پر نہ لوٹنے والوں کے حوالے سے وضاحت پیش کی ہے۔

عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق جوازات کے ٹوئٹر ہینڈل پر اقامہ کے حوالے سے ایک شخص نے دریافت کیا کورونا وبا کے باعث مقررہ وقت پر واپس نہ جانے والوں کا کیا ہوگا، کیا انہیں اقامہ تجدید کی فیس ادا کرنا ہوگی؟۔

جوازات نے وضاحت پیش کی کہ سعودی حکومت نے کورونا وبا کے باعث پڑنے والے معاشی اثرات کو کم کرنے کے لیے ایسے اقامہ ہولڈر غیر ملکیوں کے اقامے اور خروج وعودہ کی مدت میں وقتاً فوقتاً مفت توسیع کے احکامات صادر کیے تھے جن پر مرحلہ وار عمل درآمد جاری ہے۔

محکمہ پاسپورٹ نے بتایا کہ اقاموں اور خروج وعودہ کی مدت میں آخری توسیعی احکامات کے تحت 30 نومبر تک مملکت سے خروج وعودہ پر گئے ہوئے تارکین کے اقاموں اور خروج وعودہ کی مدت میں مفت توسیع کی جا رہی ہے۔

سعودی محکمہ نے یہ بھی کہا کہ جوازات کی جانب سے تارکین کو اقاموں اور خروج وعودہ کی اختیاری توسیع کی بھی سہولت فراہم کی گئی ہے، اختیاری توسیع کے لیے آجر کے ابشر یا مقیم پورٹل کے ذریعے مقررہ فیس ادا کرنے کے بعد توسیع کرائی جا سکتی ہے، یہ اقدام سفری پابندی کے تحت ریلیف کے لیے اٹھایا گیا ہے۔

Comments

- Advertisement -