پیر, مارچ 9, 2026
اشتہار

یو اے ای میں جنوری میں موسم کیسا رہے گا، اہم پیشگوئی

اشتہار

حیرت انگیز

متحدہ عرب امارات میں رواں ماہ جنوری میں موسم کیسا رہے گا اس حوالے سے محکمہ موسمیات کے قومی مرکز نے پیشگوئی کر دی ہے۔

عرب میڈیا کے مطابق یو اے ای کے موسمیات کے قومی مرکز نے پیشگوئی کی ہے کہ امارات میں رواں ماہ وقفے وقفے سے بارش برستی رہے گی جو درجہ حرارت میں کمی کا باعث بنے گی۔

قومی مرکز کے امکان ظاہر کیا ہے کہ  بارش اور درجہ حرارت میں کمی اس سال ماضی کے مقابلے میں زیادہ رہے گی۔ دن کے وقت موسم معتدل اور رات کو سرد رہے گا اور اوسط درجہ حرارت 16 سے 20 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے کا امکان ہے۔

موسمیاتی مرکز کا کہنا ہے کہ ملک علاقہ بحیرہ احمر کے موسمی دباؤ میں بھی رہے گا نیز بادل چھائے رہیں گے جب کہ بعض اوقات شمال مغربی ہواؤں سے متاثر رہے گا جس سے علاقے میں گرد وغبار اور دھند میں اضافہ ہوگا۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں