تازہ ترین

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان مکمل کرکے واپس روانہ

کراچی: ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان...

بابر اعظم کی کس بات نے روی شاستری کے پرانے زخم تازہ کردیے؟

افغانستان کے خلاف نسیم شاہ کے آخری اوور میں دو چھکوں کا بابر اعظم کی جانب سے جاوید میانداد کے چھکوں سے موازنا کرنے پر روی شاستری کے زخم تازہ ہوگئے۔

گزشتہ شب شارجہ میں کھیلے گئے ٹی ٹوئنٹی ایشیا کپ کے سپر فور مرحلے میں پاکستان نے افغانستان کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد ایک وکٹ سے شکست دے دی، نسیم شاہ نے آخری اوور کی دو گیندوں پر لگاتار چھکے لگا کر مرد بحران کا کردار ادا کیا۔

پاکستان نے اس فتح کے ذریعے ایک تیر سے تین شکار کیے ، ایک جانب فائنل تک رسائی حاصل کرلی جب کہ دوسری جانب بھارت اور افغانستان کو ٹورنامنٹ سے باہر بھی کردیا۔

آخری اوور کے سنسنی خیز مقابلے میں پاکستان نے افغانستان کے خلاف 130 رنز کا تعاقب کرنے کے بعد سب کے ہونٹوں پر صرف ایک نام تھا اور وہ نام تھا نسیم شاہ کا، آخری اوور میں پاکستان کو فتح کے لیے 11 رنز درکار تھے اور صرف ایک وکٹ باقی تھے جب کہ تمام اسپیشلسٹ بلے باز پویلین لوٹ چکے تھے کہ اچانک نسیم شاہ نے وہ کر دکھایا کہ وہ غیر متوقع طور پر میچ کے ہیرو بن گئے، نسیم شاہ نے افغان بولر فضل الحق فاروقی کی دو گیندوں پر لگاتار 2 چھکے لگا کر میچ کو اسٹائل میں ختم کیا۔

میچ کی اختتامی تقریب میں جب بابر اعظم گفتگو کیلیے آئے تو انہوں نے نسیم شاہ کے چھکوں کو 36 سال قبل اسی میدان میں بھارت کے خلاف آسٹریلیشیا کپ کے فائنل میں جاوید میانداد کے چیتن شرما کو آخری گیند پر مارے جانے والے چکھے کا تذکرہ کرتے ہوئے نسیم شاہ کی اس کارکردگی کو میانداد کے چھکے سے تعبیر کیا تو وہاں موجود روی شاستری سے یہ سب برداشت نہ ہوا۔

قومی کپتان بابر اعظم نے روی شاستری سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نسیم شاہ کے دو چھکوں نے ہمیں جاوید بھائی کی یاد دلا دی، جس پر روی شاستری جو اس وقت بھارتی اسکواڈ میں شامل تھے نے طنزیہ کہا کہ ’’میں وہاں تھا، یاد دلانے کا شکریہ‘‘

واضح رہے کہ قومی ٹیم کے نائب کپتان شاداب خان نے بھی اپنی پریس کانفرنس میں نسیم شاہ کے چھکوں پر جاوید میانداد اور شاہد آفریدی کے بھارت کے خلاف میچوں میں لگائے جانے والے چھکوں کا خصوصی ذکر کیا تھا۔

Comments

- Advertisement -