نئی دہلی : دنیا کی مقبول ترین میسجنگ سروس ’’واٹس ایپ‘‘ جلد اپنے صارفین کے لیے اینی میٹڈ جی آئی ایف سپورٹ پیش کرے گی۔
تفصیلات کے مطابق دی نیکسٹ ویب کٹنگ کی جانب سےکیے گئے ٹوئٹ میں اس بات کا انکشاف کیا گیا ہے کہ واٹس ایپ انتظامیہ جلد ٹوئٹرکی طرز پر جے آئی ایف فارمیٹ کو متعارف کروادے گی۔
قبل ازیں فیس بک انتظامیہ نے اس سہولت کو متعارف کروایا تھا جس کے بعد وائبر انتظامیہ کی جانب اس سروس کو متعارف کروایا گیا تھا۔
دوسری جانب واٹس ایپ انتظامیہ کی جانب سے اس سروس کے حوالے سے کوئی باضابطہ اعلان نہیں کیا گیا تاہم انتظامیہ اپنے صارفین کو اسکائپ طرز کی ویڈیو سروس مہیا کرنے کے لیے ورکنگ کررہی ہے۔
مزید پڑھیں : واٹس ایپ کے بہترین فیچرز
یاد رہے گزشتہ ماہ واٹس ایپ کی جانب سے فیچرڈ کو اپ ڈیٹ کرتے ہوئے میسنجز سہولت کو ونڈوز اور میک او ایس صارفین کے لیے پیش کیا گیا تھا، اس سروس کے ذریعے صارف کسی بھی کمپیوٹر میں واٹس ایپ صارف استعمال کرسکتے ہیں۔