جمعرات, مارچ 20, 2025
اشتہار

دہشت گردی سے متعلق واٹس ایپ پیغام جھوٹا ہے، آئی ایس پی آر

اشتہار

حیرت انگیز

راولپنڈی: ترجمان پاک فوج نے کہا ہے کہ واٹس ایپ سے جاری ہونے والے دہشت گردی سے متعلق پیغام کا تعلق آئی ایس پی آر سے نہیں، عوام اس قسم کے جھوٹے پیغامات کو آگے نہ بڑھائیں۔

پاک فوج کے تعلقات عامہ سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ سوشل میڈیاپرخطرات سےمتعلق پیغامات سے پاک فوج کا کوئی تعلق نہیں، آئی ایس پی آر کے پیغامات آفیشل پیج اورویب سائٹ پرجاری کیے جاتے ہیں۔

آئی ایس پی آر اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ دہشت گردی سے متعلق کسی بھی قسم کی خبر واٹس ایپ کے ذریعے نشر نہیں کی گئی عوام اس قسم کے جھوٹے پیغامات کو آگے نہ بڑھائیں اور اسے مسترد کردیں۔

ترجمان پاک فوج نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ موصول ہونے والے پیغامات کی تصدیق کے لیے ویب سائٹ یا آفیشل پیچ پر جائیں اور آئندہ کسی بھی قسم کے جھوٹے پیغامات آگے بھیجنے سے قبل ٹوئٹر اور فیس بک اکاؤنٹ سے اس کی تصدیق کرلیں۔

خیال رہے گزشتہ دنوں آئی ایس پی آر کے نام سے ایک جھوٹا پیغام جاری کیاگیا تھا، جس میں عوام سے اپیل کی گئی تھی کہ وہ دہشت گردی کے ممکنہ حملوں کے پیش نظر رش والی جگہ کا رخ نہ کریں اور بازار وغیرہ احتیاط سے جائیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں