تازہ ترین

بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز پر فکس ٹیکس لگانے کا فیصلہ

پشاور: خیبرپختونخوا حکومت نے بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز...

چمن میں طوفانی بارش، ڈیم ٹوٹ گیا، مختلف حادثات میں 7 افراد جاں بحق

چمن: بلوچستان کے ضلع چمن میں طوفانی بارشوں نے...

ملک کو آگے لے جانے کیلیے تقسیم ختم کرنا ہوگی، صدر مملکت

اسلام آباد: صدر مملکت آصف علی زرداری کا کہنا...

ڈی آئی خان میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 4 کسٹمز اہلکار شہید

ڈی آئی خان میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے...

صدر آصف زرداری آج پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کریں گے

اسلام آباد : صدر آصف زرداری آج پارلیمنٹ کے...

واٹس ایپ ’لوکیشن فیچر‘ کی آمد جلد متوقع

واشگنٹن: موبائل فون کی معروف میسجنگ ایپ واٹس ایپ نے لوکیشن فیچر متعارف کروانے کا باضابطہ اعلان کردیا۔

واٹس ایپ کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہاگیا ہے کہ صارفین جلد لوکیشن فیچر سے مستفید ہوسکیں گے جس کے تحت اب کسی دوسرے صارف کی لوکیشن اُس کا دوست یا گروپ کے اراکین دیکھ سکھیں گے۔

منتظمین کا کہنا ہے کہ صارفین لوکیشن کی تفصیلات کو کنٹرول بھی کرسکیں گے اور جن دوستوں کو اپنی موجودگی کی جگہ دکھانا چاہیں گے صرف وہی اس کو دیکھ سکیں گے، اس فیچر کی سہولت آئندہ چند ہفتوں میں آئی فون اور اینڈرائیڈ صارفین کے لیے دستیاب ہوگی۔

پڑھیں: واٹس ایپ : ایک اور کارآمد فیچر کی آمد متوقع

واٹس ایپ انتظامیہ کا کہنا ہے کہ 90 کروڑ صارفین اس فیچر کے تحت گروپس اور دوستوں کو اپنی لوکیشن خود بھی شیئر کرسکیں گے۔ واضح رہے کہ اس فیچر کی سہولت گوگل اور فیس بک کے صارفین کو دستیاب ہے۔

واضح رہے کہ انٹرنیٹ پر سخت مقابلے کے باعث مختلف میسجنگ ایپس کی کمپنیاں اپنے فیچرز میں نت نئے اضافے کر کے ایک دوسرے پر سبقت لے جانے کی کوشش کرتی ہیں۔ واٹس ایپ نے اپنی ایپ کی مقبولیت برقرار رکھنے کے لیے کئی تبدیلیاں کی ہیں۔

Comments

- Advertisement -