تازہ ترین

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

واٹس ایپ نے صارفین کی دلی ‘خواہش’ پوری کردی

پیغام رسانی کے لیے استعمال ہونے والی دنیا کی سب سے مقبول ایپلی کیشن واٹس ایپ اپنے صارفین کے لئے کچھ نا کچھ نیا کرنے میں مصروف عمل رہتی ہے۔

چند ماہ قبل میٹا کمپنی کی جانب سے بتایا گیا تھا کہ واٹس ایپ کے متعدد نئے فیچرز پر کام جاری ہیں، ان میں سے ایک کو متعارف کرادیا گیا ہے۔

اور وہ ہے دوران چیٹنگ پروفائل دیکھنے کا فیچر، کمپنی نے نئےفیچر کے متعلق بتایا کہ یہ فیچر صارفین کو ان کے گروپ ممبرز کی شناخت کرنے میں مدد دے گاجس کے پاس ان کا فون نمبر نہیں ہے، اس کے لئے صارفین کو کئی جانے کی ضرورت نہیں ہوگی۔

صارفین ڈیسک ٹاپ پر ہی گروپ چیٹس پر یہ پروفائل تصویر دیکھ سکیں گے۔

اس کے علاوہ اگر کسی گروپ ممبر نے پروفائل سیٹ نہیں کیا یا اگر وہ واٗٹس ایپ کی رازداریوں کی پابندی کی وجہ سے چھپا ہوا ہے تو وہ اب ڈیفالٹ پروفائل پر ظاہر ہوجائے گا۔

میٹا کمپنی نے مزید بتایا کہ جلد ہی اینڈرائیڈ فونز کے لئے ‘اینڈرائیڈ واٹس ایپ بیٹا’ بھی جاری کیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں:  واٹس ایپ گروپ کیلئے نیا ’کمیونٹیز فیچر‘ متعارف

کمپنی کے مطابق وہ ڈیسک ٹاپ اور آئی او ایس ڈیواسسز پر بھی کام جاری رکھے ہوئے ہے تاکہ گروپ ممبران کو اپنے گروپس میں دوسروں کو پہنچاننے میں مدد فراہم کی جاسکے۔

واضح رہے کہ گذشتہ دنوں یہ خبریں بھی سامنے آئی تھیں کہ میٹا کی ملکیت میسنجنگ پلیٹ فارم واٹس ایپ مبینہ طور پر ایک سیلف میسجنگ فیچر پر ٹیسٹ کررہا ہے جس کی مدد سے آپ خود کو آسانی سے میسج بھیج سکیں گے۔

اس کے علاوہ واٹس ایپ مزید اپ گریڈیش پر بھی کام جاری رکھے ہوئے ہے، جسے جلد متعارف کرایا جائے گا۔

Comments

- Advertisement -