تازہ ترین

پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکا کی رپورٹ مسترد کردی

اسلام آباد: پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی...

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

واٹس ایپ صارفین روزانہ کتنے پیغامات بھیجتے ہیں؟‌ حیران کن اعداد و شمار

سان فرانسسکو: پیغام رسانی کے لیے استعمال ہونے والی موبائل ایپلیکیشن واٹس ایپ نے صارفین کے اعداد و شمار جاری کردیے۔

فیس بک کی زیر ملکیت موبائل ایپلیکیشن واٹس ایپ کی جانب سے بارہویں سالگرہ کے موقع پر صارفین کے اعداد و شمار جاری کیے گئے ہیں۔

کمپنی کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا ہے کہ دنیا بھر میں اس وقت دو ارب سے زائد صارفین واٹس ایپ استعمال کررہے ہیں جو ہر ماہ 100 ارب کے قریب پیغامات بھیجتے ہیں۔

بیان میں بتایا گیا ہے کہ واٹس ایپ کے ایک ارب سے صارفین روزانہ آڈیو اور ویڈیو کالز کرتے ہیں۔

کمپنی نے ایک بار پھر صارفین کے اعتماد کو بحال کرنے کے لیے اینڈ ٹو اینڈ انکرپشن کا تذکرہ کرتے ہوئے بتایا کہ واٹس ایپ صارفین کی رازداری کا پابند ہے جس پر ہمیشہ ہمیشہ عمل کیا جائے گا۔

مزید پڑھیں: پاکستان کے سرکاری آفیشلز کیلئے واٹس ایپ کی طرز پر ایپلی کیشن کی تیاری

ٹویٹر پر جاری ہونے والے بیان میں صارفین کو بارہواں سال مکمل ہونے پر مبارک باد بھی پیش کی گئی ہے۔

واضح رہے کہ واٹس ایپ نے رواں سال کے آغاز پر متنازع پرائیویسی پالیسی متعارف کرائی تھی، جس کے بعد صارفین نے کمپنی کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا اور پیغام رسانی کے لیے متبادل پلیٹ فارمز کا استعمال کیا۔

واٹس ایپ نے صارفین کی شدید تنقید اور دباؤ کے بعد پرائیویسی پالیسی کو منسوخ کرنے کا اعلان کیا تھا مگر اب ایک بار پھر کمپنی نے اپنی پالیسی کو جاری رکھنے کا اعلان کیا اور واضح کیا کہ 15 مئی تک پالیسی سے اتفاق نہ کرنے والے صارفین کے اکاؤنٹس عارضی طور پر بند کردیے جائیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: اسمارٹ فونز استعمال کرنے والوں کیلئے واٹس ایپ سے متعلق بڑی خوشخبری

ٹیکنالوجی پر نظر رکھنے والی ویب سائٹ پر شائع ہونے والی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ پرائیویسی پالیسی سے اتفاق نہ کرنے والے صارفین واٹس ایپ پیغامات نہیں پڑھ سکیں گے اور نہ وہ اپنے کسی دوست کو پیغام بھیجیں گے۔

ان پابندیوں کے بعد بھی صارف کو 120 روز کا وقت دیا جائے گا اور اگر انہوں نے پھر بھی پالیسی سے اتفاق نہ کیا تو اکاؤنٹ ہمیشہ کے لیے ڈیلیٹ کردیا جائے گا۔

Comments

- Advertisement -