اگر آپ کا واٹس ایپ ہیک ہو جاتا ہے تو گھبرانے کے بجائے صحیح اقدامات کریں، آپ اپنے واٹس ایپ اکاؤنٹ کو چند آسان اقدامات کے ذریعے دوبارہ فعال کر سکتے ہیں۔
مزید آگاہی کے لیے یہ پڑھیں خود بھی محفوظ رہیں اور دوسروں کو بھی آگاہ کریں۔
پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے صارفین کے لیے اہم حفاظتی اور اکاؤنٹس کی بحالی کے حوالے سے ہدایات جاری کی ہیں۔
پی ٹی اے کے مطابق، اگر واٹس ایپ اکاؤنٹ ہیک ہو جائے تو فوری طور ایپ ڈیلیٹ کر کے دوبارہ انسٹال کریں اور اپنا موبائل نمبر رجسٹر کریں۔
موبائل نمبر پر موصول ہونے والے تصدیقی کوڈ سے اکاؤنٹ واپس حاصل کیا جا سکتا ہے۔
آپ کا واٹس ایپ ہیک ہو جائے تو گھبرانے کے بجائے درست اقدام اٹھائیں۔ چند آسان مراحل کے ذریعے اپنا واٹس ایپ اکاؤنٹ دوبارہ فعال کیا جا سکتا ہے۔
مزید آگاہی کے لئے ویڈیو ملاحظہ کریں، خود کو محفوظ رکھیں اور دوسروں کو بھی باخبر کریں۔#WhatsAppSafety #StaySafeOnline #CyberAwareness… pic.twitter.com/0vBmYm2nr7— PTA (@PTAofficialpk) April 13, 2026
پی ٹی اے نے بتایا کہ مستقبل میں غیر مجاز رسائی سے بچاؤ کے لیے 2 اسٹیپس ویریفکیشن فعال کرنا سود مند ثابت ہوسکتا ہے۔
اتھارٹی نے صارفین کو مشکوک لنکس اور فائلز سے گریز، موبائل اور ایپ کے سیکیورٹی پاس ورڈز تبدیل کرنے، اینٹی وائرس اسکین چلانے اور کسی بھی غیر معمولی سرگرمی کی صورت میں واٹس ایپ سپورٹ سے فوری رابطے کا مشورہ بھی دیا ہے۔
پی ٹی اے کا کہنا ہے کہ چند سادہ احتیاطی اقدامات کے ذریعے صارفین نہ صرف ہیک شدہ اکاؤنٹ بحال کر سکتے ہیں بلکہ اپنے ڈیٹا اور پرائیویسی کو بھی محفوظ بنا سکتے ہیں۔
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں


