پیر, فروری 9, 2026
اشتہار

واٹس ایپ اکاؤنٹ ہیک ہوجائے تو دوبارہ فعال کیسے کریں؟

اشتہار

حیرت انگیز

واٹس ایپ اکاؤنٹ ہیک ہوجائے تو چند طریقوں پر عمل کرے اسے دوبارہ فعال کیا جاسکتا ہے۔

پاکستان میں واٹس ایپ ہیکنگ کے واقعات میں خطرناک حد تک اضافہ ہوچکا ہے، روزانہ عام شہری، بزرگ، خواتین، طلبا اور کاروبار سے وابستہ افراد اپنے واٹس ایپ اکاؤنٹ سے محروم ہورہے ہیں۔

پی ٹی اے کی جانب سے جاری کردہ ویڈیو میں آپ کو دو اہم باتوں پر رہنمائی فراہم کی گئی ہے۔

آپ کو واٹس ایپ پر کسی جاننے والے کے نام سے پیغام آتا ہے کہ آپ کا اکاؤنٹ ویریفائی کرنا ہے یا پھر چھ ہندسوں کا کوڈ بھیج دیں، بعض اوقات یہ پیغام کسی دوست یا رشتے دار کے نمبر سے آتا ہے جس کا اکاؤنٹ پہلے ہی سے ہیک ہوچکا ہوتا ہے لوگ لاعلمی یا جلدی میں چھ ہندسوں کا کوڈ بھیج دیتے ہیں۔

ہیکر اس ایک غلطی سے آپ کے اکاؤنٹ کا مکمل کنٹرول حاصل کرلیتا ہے، واٹس ایپ کا تصدیقی کوڈ کبھی کسی کے ساتھ شیئر نہ کریں۔

واٹس ایپ ہیک ہوجائے تو کیا کریں؟

اگر آپ کا واٹس ایپ ہیک ہوچکا ہے تو اپنے موبائل فون سے اسے ڈیلیٹ کریں اور دوبارہ انسٹال کریں، ساتھ ہی اپنے دوستوں اور خاندان کے دیگر افراد کو کسی اور نمبر سے اطلاع دیں کہ اگر آپ کے نام سے کوئی مشکوک پیغام آئے تو اس پر ہر گز عمل نہ کریں۔

واٹس ایپ انسٹال کرنے کے بعد اپنا وہی موبائل نمبر درج کریں جو رجسٹرڈ تھا جس کے بعد آپ کو چھ ہندسوں کا تصدیقی کوڈ موصول ہوگا، یہ کوڈ درج کریں زیادہ تر کیسز میں اسی مرحلے پر ہیکرز کی رسائی ختم ہوجاتی ہے۔

اگر اس سے بھی اکاؤنٹ بحال نہ ہوسکے تو 7 دن کے بعد واٹس ایپ آپ کو بغیر پن کے لاگ ان ہونے کی اجازت دیتا ہے بشرطیکہ کہ سم کارڈ آپ کے پاس ہونا چاہیے۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں