ہفتہ, جون 13, 2026
اشتہار

آپ کا واٹس ایپ اکاؤنٹ بند ہوسکتا ہے؟ پی ٹی اے نے خبردار کردیا

اشتہار

حیرت انگیز

پاکستان ٹیلی کمیونی کیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے موبائل فون سمز سے متعلق انتباہ جاری کردیا ہے۔

پی ٹی اے کی جانب سے جاری کردہ سوشل میڈیا پوسٹ میں کہا گیا ہے کہ آپ کی ڈیجیٹل شناخت آپ کی ذمہ داری ہے، اپنے واٹس ایپ سے منسلک غیرفعال یا غیر رجسٹرڈ سمز کی بروقت تصدیق یقینی بنائیں۔

پوسٹ میں کہا گیا ہے کہ آپ کا واٹس ایپ اکاؤنٹ جلد ہی ناقابل رسائی ہوسکتا ہے اگر وہ کسی غیر فعال، بلاک، منسوخ شدہ یا غیررجسٹرڈ سم سے منسلک ہو۔

پی ٹی اے کا کہنا ہے کہ اپنے اکاؤنٹس، چیٹس، رابطوں اور ڈیجیٹل شناخت کے تحفظ کے لیے یقینی بنائیں کہ آپ کا واٹس ایپ نمبر فعال سم سے منسلک ہو۔

یہ پڑھیں: موبائل فون خریدتے ہوئے ایک چیز ضرور دیکھ لیں، ورنہ!! پی ٹی اے نے خبردار کردیا

1۔ اگر ضرورت ہو تو بائیو میٹرک تصدیق اور سم کی توثیق کے لیے اپنی قریبی فرنچائز یا کسٹمر سروس سینٹر سے رجوع کریں۔

2۔ اگر آپ کی موجودہ سم غیرفعال ہے تو فوراً اپنا واٹس ایپ اکاؤنٹ کسی تصدیق شدہ اور فعال سم پر منتقل کریں۔

3۔ یقینی بنائیں کہ آپ کا واٹس ایپ نمبر کسی فعال اور رجسٹرڈ سم سے منسلک ہو۔

علاوہ ازیں اپنے اکاؤنٹ کے غیر متوقع لوگ آؤٹ کا انتظار نہ کریں، آپ کا موبائل نمبر آپ کی ڈیجیٹل شناخت بھی ہے۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں