تازہ ترین

ایرانی صدر کی مزار اقبال پر حاضری، پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی

لاہور: ایران کے صدر ابراہیم رئیسی کی لاہور آمد...

پاک ایران سرحد پر باہمی رابطے مضبوط کرنے کی ضرورت ہے، آرمی چیف

راولپنڈی: آرمی چیف جنرل عاصم منیر کا کہنا ہے...

پی ٹی آئی دورِحکومت کی کابینہ ارکان کے نام ای سی ایل سے خارج

وفاقی حکومت نے پی ٹی آئی دورِحکومت کی وفاقی...

واٹس ایپ فیچر: اب ایڈمن کی منظوری کے بعد گروپ پر میسج سینڈ ہوگا

کیلی فورنیا: اسمارٹ فون کی معروف میسجنگ ایپ واٹس ایپ نے گروپ پر چیٹ کے حوالے سے نیا فیچر متعارف کروادیا، اب ایڈمن کی منظوری کے بغیر کوئی بھی گروپ ممبر پیغام شیئر نہیں کرسکے گا۔

تفصیلات کے مطابق واٹس ایپ اسمارٹ فون کی وہ ایپ ہے جس کے دنیا بھر میں ایک ارب سے زائد صارفین موجود ہیں اور وہ آپس میں رابطہ رکھنے کے لیے اسے استعمال کرتے ہیں۔

واٹس ایپ انتظامیہ صارفین کی خواہشات کے مطابق مختلف اوقات میں نت نئے فیچرز متعارف کرواتی ہے۔

مزید پڑھیں: واٹس ایپ محفوظ بنانے کے طریقے

اتنظامیہ کی جانب سے نیا فیچر ’Restricted Groups‘ کے نام سے متعارف کروایا ہے جس کے بعد اب کسی بھی ممبر کا پیغام ایڈمن کی منظوری کے بعد گروپ میں شیئر ہوسکے گا۔

اس فیچر کے تحت ایڈمن کو یہ بھی اختیار حاصل ہوگا کہ وہ کسی بھی صارف کو گروپ سے 72 گھنٹوں کے لیے Disableکرے گا جس کے بعد اُسے کوئی مسیج، تصویر یا گروپ پر شیئر ہونے والی کوئی چیز نظر نہیں آئے گی۔

واٹس ایپ کے اس نئے فیچر کے بعد اب کوئی بھی صارف اگر کسی میسج کا جواب دینا چاہے گا تو وہ ایڈمن کی منظوری کے بعد ہی گروپ پر شیئر ہوسکے گا۔

اتنظامیہ کی جانب سے اس فیچر کا ابھی اینڈرائیڈ اور آئی او ایس بیٹا ورژن متعارف کروایا گیا ہے تاہم کچھ عرصے بعد یہ عام صارفین کی دسترس میں بھی ہوگا۔

 


اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں۔

Comments

- Advertisement -