تازہ ترین

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان مکمل کرکے واپس روانہ

کراچی: ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان...

پاک ایران تجارتی معاہدے پر امریکا کا اہم بیان آگیا

واشنگٹن : نائب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا...

واٹس ایپ پیغامات فارورڈ کرنے کے حوالے سے نئی پابندیوں کا اعلان

کیلیفورنیا: پیغام رسانی کی سب سے بڑی موبائل ایپلی کیشن واٹس ایپ نے وائرل افواہوں کو پھیلنے سے روکنے کے لیے دنیا بھر میں اپنے تمام صارفین پر پیغامات فارورڈ کرنے کے حوالے سے پابندیوں کا اعلان کیا ہے۔

واٹس ایپ رات گئے ایک بلاگ پوسٹ کیا جس میں بتایا گیا کہ آج سے ایک ٹیسٹ شروع کررہے ہیں جس کے تحت فارورڈنگ کو محدود کردیا جائے گا اور اس کا اطلاق واٹس ایپ استعمال کرنے والے ہر صارف پر ہوگا۔

دنیا کی مقبول ترین موبائل ایپلی کیشن واٹس ایپ میں ابھی صارفین جتنے مرضی افراد اور گروپس کو چاہیں پیغامات فارورڈ کرسکتے ہیں تاہم اب ایسا نہیں ہوسکے گا۔

کمپنی کے ایک ترجمان نے اس حوالے سے بتایا ہے کہ دنیا بھر کے صارفین کے لیے یہ حد 20 ہوگی اور لوگ 20 سے زیادہ دوستوں یا گروپس میں کسی پیغام کو فارورڈ نہیں کرسکیں گے۔

واضح رہے کہ یہ گزشتہ تین ہفتوں میں واٹس ایپ کی جانب سے جعلی افواہوں کو پھیلنے سے روکنے کے لیے تیسرا بڑا اقدام ہے۔

مزید پڑھیں: واٹس ایپ گروپ میں فضول چیٹ کرنے والوں سے نمٹنے کا فیچر

اس سے قبل واٹس ایپ کی جانب سے فارورڈ میسج لیبل دنیا بھر میں متعارف کروایا گیا تھا تاکہ لوگوں کو معلوم ہوسکے کہ یہ ان کے دوست نے خود لکھ کر نہیں بھیجا۔

خیال رہے کہ واٹس ایپ کی جانب سے ایک فیچر کے ذریعے گروپ ایڈمن کو گروپ میں میسجز پوسٹنگ کو کنٹرول کرنے کا اختیار بھی دیا گیا تھا۔

انتظامیہ کی جانب سے ایڈمن کو 72 گھنٹوں کے بعد یاددہانی کا پیغام بھی بھیجا جائے گا کہ اُس نے فلاں نمبر بلاک کیا ہوا ہے اگر وہ چاہیے تو دوبارہ اُسے ان بلاک کردے۔


خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔ 

Comments

- Advertisement -