تازہ ترین

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز پر فکس ٹیکس لگانے کا فیصلہ

پشاور: خیبرپختونخوا حکومت نے بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز...

چمن میں طوفانی بارش، ڈیم ٹوٹ گیا، مختلف حادثات میں 7 افراد جاں بحق

چمن: بلوچستان کے ضلع چمن میں طوفانی بارشوں نے...

ملک کو آگے لے جانے کیلیے تقسیم ختم کرنا ہوگی، صدر مملکت

اسلام آباد: صدر مملکت آصف علی زرداری کا کہنا...

واٹس ایپ کا زوم اور گوگل میٹ کو ٹکر دینے کا اعلان

سان فرانسسکو: پیغام رسانی اور انٹرنیٹ کالنگ کے لیے استعمال ہونے والی معروف موبائل ایپلیکیشن واٹس ایپ نے زوم جیسے حریف کو ٹف ٹائم دینے کا اعلان کردیا۔

خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق واٹس ایپ کے عہدیدار نے کہا کہ ’گوگل میٹ اور زوم جیسی بڑی کمپنیوں کے مقابلے کے لیے ہم نہ صرف تیار ہیں بلکہ اس کا عملی ثبوت آئندہ سال کے آغاز پر پیش کردیں گے‘۔

انہوں نے بتایا کہ بہت جلد ڈیسک ٹاپ پر واٹس ایپ استعمال کرنے والے صارفین کو نئی سہولت دستیاب ہوگی جس کے بعد کمپیوٹر پر ایپلیکیشن استعمال کرنا مزید آسان ہوجائے گا۔

’ڈیسک ٹاپ ورژن استعمال کرنے والے صارفین کو آڈیو اور ویڈیو کالنگ کی سہولت دی جائے گی اس کے ساتھ کالز کے دورانیے میں اضافے اور دوستوں کی بڑی تصاویر بھی شامل کی جائیں گی، ہم گوگل میٹ اور زوم پر سبقت لے جانے کے لیے انفرادی کال، میسج اور ویڈیو کالز کے آپشنز کو بڑھا رہے ہیں‘۔

مزید پڑھیں: واٹس ایپ کا یکم جنوری سے لاکھوں‌ صارفین کے لیے سروس بند کرنے کا اعلان

انہوں نے بتایا کہ ’زوم کی طرح ڈیسک ٹاپ فیچر کے حوالے سے گزشتہ کئی ماہ سے کام جاری تھا جس کو مکمل کرلیا گیا اور اب یہ سروس مخصوص صارفین کو آزمائش کے لیے دی گئی ہے‘۔

’واٹس ایپ کو ڈیسک ٹاپ سے منسلک کر کے اسے تجرباتی انداز میں استعمال کرنے کے حوالے سے تجربہ جیسے ہی کامیاب ہوگا تو یہ سروس عام صارفین بھی استعمال کرسکیں گے‘۔

انہوں نے بتایا کہ ہمیں اس بات کا یقین ہے کہ آئندہ سال کے اوائل میں یہ سروس عام صارفین کے لیے بھی دستیاب ہوگی تاکہ وہ کمپیوٹر پر ملاقاتیں، آن لائن تدریس اور کاروبار کرسکیں۔

Comments

- Advertisement -